کابل
(رائٹر)
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ضلع کی پولیس سربراہ کی حیثیت سے ایک خاتون عہدیدارنے جائزہ حاصل کرلیاہے۔افغانستان جیسے ملک میں جہاں خواتین اکثرحقوق سے محروم ہیں،ایک خاتون پولیس کاعہدہ انتہائی پرُ خطرہوسکتاہے۔اعلی حکام نے اس خاتون پولیس عہدیدارکو4باڈی گارڈفراہم کئے گئے ہیں۔کرنل جمیلہ بیاض30سال قبل پولیس محکمہ میں ملازم ہوئیں تھیں۔جمیلہ بیاض کوکابل کی انتہائی مصروف کاروباری زون کی سربراہ بنایاگیاہے۔کرنل جمیلہ بیاض نے ایک انٹرویومیں کہاکہ وہ خواتین کوپولیس ملازمت اختیارکرنے کی ترغیب دیں گی۔ایک خاتون جوپولیس عہدیداربنناچاہتی تھیں ان سے ملاقات کرکے درخواست پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ خواتین کوپولیس میں بھرتی کروانے کی مہم چلائیں گی۔پولیس میں بھرتی ہوناایک بہادری کاکام ہے تاہم یہ ایک جوکھم بھراکام ہے۔ایک خاتون پولیس ملازم کواجنبیوں کے ساتھ مل کر کام کرناپڑتاہے۔قدامت پسنداسلامی معاشرہ میں ایک خاتون کے غیرمردوں کے ربط ضبط کوپسند نہیں کیاجاتا۔مردوں کی انگشت نمائی برداشت کرناپڑتاہے۔4باڈی گارڈاوربکترگاڑی فراہم کی گئی ہے۔جمیلہ بیاض نے کہاکہ وہ جانتی ہیں کہ ان کاکام خطروں سے پرُ ہے۔2001میں طالبان کی حکومت کے زوال کے بعدافغانستان میں خاتون پولیس فورس کی تیاری مغربی ممالک کاایک نارنامہ ہے۔طالبان نے اپنی حکومت کے دوران خواتین کوسرتاپابرقع میں ڈھکے رہنے کاپابندکردیاتھا۔عورت گھرکی چاردیواری سے باہرخواتین کوتعلیم حاصل کرنے سے روک دیاگیاتھا۔
Colonel Jamila Bayaaz, Kabul's New Female Police Chief
2014-01-17
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں