پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری صحت پر منحصر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-14

پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری صحت پر منحصر

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے سابق صدرپرویزمشرف جن پربغاوت کے الزام میں مقدمہ جاری ہے۔ان کے وکیل احمدرضاقصوری نے کہاکہ16جنوری کوان کے موکل کی عدالت میں حاضری ان کی صحت پرمنحصرہے۔مشرف کی صحت میں بہتری ہوتووہ عدالت میں حاضرہوں گے۔70سالہ سابق صدران کے خلاف غداری کے مقدمہ میں تمام چار پیشیوں کے وقت غیرحاضررہے۔وکیل احمد رضاقصوری نے کہاکہ مشرف اس وقت نارمل آدمی نہیں ہیں وہ بیمارہیں اس لئے وہ نیں کہہ سکتے کہ مشرف آئندہ پیشی میں حاضرعدالت ہوں گے۔گذشتہ پیشی کے وقت عدالت نے ہدایت دی کہ مشرف16جنوری کوعدالت میں حاضر ہوں۔بشرطیکہ کہ ان کے علاج کرنے والے ڈاکٹراس کی اجازت دیں۔تین رکنی اجلاس نے9جنوری کوکہاکہ میڈیکل رپورٹ سے یہ ظاہرنہیں ہوتاکہ مشرف آئندہ پیشی میں حاضر ہونے کے قابل نہیں ہیں۔اس کا یہ مطلب ہوگاکہ مشرف عدالت میں حاضری سے بچ رہے ہیں۔اوروہ عدالت کے احکام کی تعمیل نہیں کررہے ہیں۔حکومت نے2007میں ایمرجینسی نافذکرنے اورججس کوگھروں پرنظربندکرنے کے الزام میں مشرف پرمقدمہ چلانے خصوصی عدالت قائم کی ہے۔کل وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں نے واضح کردیاکہ مشرف کانام اگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل رہے گا۔اس کامطلب یہ ہے کہ مشرف پاکستان سے باہرسفرنہیں کرسکیں گے۔مشرف جب عدالت میں حاضرہونے راستے میں تھے اس وقت ان کے قلب پرحملہ ہوااوروہ فوری طورپرراولپنڈی کے فوجی ہاسپٹل میں شریک ہوگئے۔مشرف گذشتہ دومرتبہ کی پیشیوں میں حاضرنہیں ہوئے۔مشرف کے فوجی ہاسپٹل میں شریک ہوجانے سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ وہ علاج کیلئے بیرونی ملک کوچلے جائیں گے۔پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک سابق آرمی چیف کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمے چلایاجارہاہے۔مشرف کواگرسزاہوئی توانہیں سزائے حبس دوام یاپھرسزائے موت ہوسکتی ہے۔
Musharraf's court apperance depends on health condition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں