مارچ سے پہلے بہار کو 330 میگا واٹ بجلی کی فراہمی - مرکزی حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-14

مارچ سے پہلے بہار کو 330 میگا واٹ بجلی کی فراہمی - مرکزی حکومت

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر مرکزی حکومت بہار کے عوام کو بجلی تحفہ دینے جارہی ہے۔ اس کیلئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ محکمہ توانائی نے این ٹی پی سی کو 660 میگاواٹ والے باڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کی یونٹ 4 کو مارچ 2014ء تک کامرشیل پیداوار شروع کرنے کانشانہ مقرر کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ توانائی کے اس نشانہ کو پورا کرنے کیلئے این ٹی پی سی مینجمنٹ مارچ سے قبل اس بجلی گھر کی یونٹ سے کامرشیل بجلی پیدوار شروع کردے گی۔ اس کے بعد بہار کو50فیصد یعنی 330 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ اب باڑھ تھرمل پاور اسٹیشن سے بجلی کامرشیل پیداوار شروع ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ پارلیمانی انتحابات کو لے کر ہونے والے ضابطہ اخلاق کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس بجلی گھر سے کامرشیل بجلی پیدا کرنے کا نشانہ مرکزی حکومت نے کیا ہے۔ نومبر کے آخر میں باڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کی یونٹ سے بجلی پیداوار کی شروعات ہوچکی تھی۔ فل لوڈ کے ساتھ بجلی پیدا ہونے کے 90دنوں کے اندر اس یونٹ کا کامرشیل آپریشن کا اعلان کردئیے جانے کی تیاری شروع ہوگئی تھی۔ فروری 2014 ء میں یہ معیاد ختم ہورہی ہے۔ اس کے بعد بہار سمیت شمالی ریاستوں کو بجلی ملنی شروع ہوجائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں