ممبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کی سیکوریٹی میں خامیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-12

ممبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کی سیکوریٹی میں خامیاں

ممبئی۔
(ایس این بی)
ممبئی میں چھتر پتی شیواجی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے نئے ٹرمنل کا افتتاح وزیراعظم منموہن سنگھ کے ہاتھوں عمل میں آیا اور یہ دعویٰ کیا جانے لگا کہ تکنیکی معاملے میں ممبئی انٹرنیشنل اےئر پورٹ اب بہتر ہوگیا ہے لیکن اےئرپورٹ کی سکیورٹی پر باریکی سے دھیان دیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کئی خامیاں ہیں۔ اطلاع کے مطابق ممبئی اےئر پورٹ کے اطراف زیادہ تر جھونپڑ پٹیاں اباد ہیں وہاں ائیر پورٹ کی حفاظتی دیوار کی حالت کافی خستہ ہپے۔ جگہ جگہ دیوار میں بڑے بڑے سوراخ پڑ گئے ہیں جہاں پر دس پندرہ منٹ پر ہوائی جہازوں کی لائن لگتی ہے اور اڑان بھرنے کیلئے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کی سکیورٹی کیلئے اندر پولیس کی چوکیاں بنائی گئی ہیں وہ 500 میٹر کی دوری ہے پر ایسے میں کوئی شخص اس سوراخ میں سے گھس جائے تو اسکا ذمہ دار کون ہوگا۔ اطلاع کے مطابق کرلا اندھیری روڈ پر کچروں کے ڈھیر ہونے سے اس کے آس پاس پرندے اڑنے لگتے ہیں جس سے پروازوں کو خطرہ ہوجاتاہے۔ اس لئے اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے نزد کچرہ جمع نہ کریں جس سے اس کے ارد گرد پرندوں کی بہتات ہوجائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں