آئی آئی ٹی کھڑگپور طلبائے قدیم کا اجلاس - کجریوال کی شرکت متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-12

آئی آئی ٹی کھڑگپور طلبائے قدیم کا اجلاس - کجریوال کی شرکت متوقع

کولکتہ۔
(آئی اے این ایس)
انڈین انسٹیٹوٹ آف ٹکنالوجی، کھڑگپور کے طلبائے قدیم کے اجلاس میں جس کا 17 جنوری سے آغاز ہوگا، چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال کی شرکت کا امکان ہے۔ جنہوں نے 1989ء میں اسی ادارے سے میکانیکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا تھا۔ طلبائے قدیم سیل نے آج یہ بات بتائی اس سیل کی جانب کی جنرل سکریٹری آدیتی شرمانے کہاکہ جاریہ سال 1989ء کا بیاچ اپنی سلور جوبلی منائے گا۔ ہم نے رسمی دعوت نامہ بھیج دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ(کجریوال) اپنے ساتھی طلباء سے جو سارے ملک کے علاوہ بیرون ملک سے یہاں پہنچ رہے ہیں ، ملاقات کیلئے یقیناً یہاں آئیں گے۔ اس کے علاوہ آئی آئی ٹی کھڑگپور کے 1989ء بیاچ کے طلباء مختلف بیاچس کی گولڈن جوبلی اور روبی جوبلی بھی منائیں گے۔ توقع ہے کہ اس تقریب میں زائد از250 آئی آئی ٹی طلباء شرکت کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کے مغربی بنگال یونٹ نے ریاست میں رکنیت سازی مہم شروع کی ہے اور توقع ہے کہ اسے کجریوال کے دورہ سے فائدہ حاصل ہوگا۔ وہ شہر میں جلسہ عام کا منصوبہ بھی رکھتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ولینٹیر جسونت سنگھ نے کہاکہ رکنیت سازی مہم زور و شور سے جاری ہے اور کجریوال کی موجودگی سے اسے کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے ابھی شرکت کی توثیق نہیں کی ہے لیکن ہم شہر میں ایک جلسہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس سے وہ خطاب کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں