مودی کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہیں - ملائم سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-24

مودی کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہیں - ملائم سنگھ

سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج نریندر مودی کے اس ریمارک پر تنقید کی کہ بی جے پی اترپردیش کو گجرات بنادے گی۔ انہوں نے کہاکہ ان (مودی) کے ہاتھ معصوموں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں۔ ملائم نے بی جے پی سے سوال کیا کہ وہ کس طرح مودی کو اپنا وزارت عظمی امیدوار بناسکتی ہے جب کہ ان کی زیر اقتدار ریاست میں مظالم اور قتل عام ہوئے ہیں۔ وہ بظاہر 2002ء کے گجرات فسادا ت کا حوالہ دے رہے تھے۔ ملائم سنگھ یادو نے آج نریندر مودی کو اپنا وزارت عظمی امیدوار کو یاد دہانی کرائی کہ ان کی زیر اقتدار ریاست میں مظالم اور قتل عام ہوئے ہیں۔ ملائم سنگھ نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گورکھپور میں ایک ریالی ہورہی ہے جہاں بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار مہمان خصوصی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس ریاست کو گجرات بنادیں گے لیکن ایک بار پھر غور کریں کہ آپ یہاں گجرات بنانے کے موقف میں نہیں ہیں۔ آپ گجرات بنائیں گے، مظالم اور قتل عام کریں گے کیونکہ اس سے پہلے بھی آپ نے ایسا ہی کیا ہے۔ انہوں نے حکومت گجرات کی کارکردگی کا اپنے لڑکے اکھلیش یادو کی زیر قیادت حکومت اترپردیش کی کارکردگی کے ساتھ تقابل کیا۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا گجرات حکومت نے بیروزگاری الاونس دئیے ہیں، کسانوں کے قرض معاف کئے ہیں، یا خواتین کو خصوصی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت گجرات نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے۔ بی جے پی کے پاس فواہیں پھیلانے کے سوا کوئی کام نہیں۔ مرکز کی کانگریس زیر قیادت یوپی اے حکومت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے اترپردیش کے سابق چیف منسٹر نے کہاکہ اسکامس اور مہنگائی نے معیشت کو متاثر کردیا ہے۔ ملائم سنگھ یادو نے کہاکہ ملک کو آزادی ملنے کے اتنے طویل عرصہ بعد بھی ایسی صورتحال کیلئے کون ذمہ دار ہے؟ دہلی میں کچھ عرصہ چھوڑ کر مسلسل کانگریس کی حکومت رہی ہے اور وہ ابھی بھی برسراقتدار ہے۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ ان 5سالوں میں انہوں نے کیا کیا ہے۔ اسکاموں کے علاوہ اور کیا ہوا ہے۔ کچھ اسکامس اور مظالم ہوئے ہیں اور مہنگائی اور کرپشن کے واقعات پیش آئے ہیں۔ مہنگائی اور اسکام نے ملک کو معطل کردیا ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ نے کہاکہ انہوں نے اسکامس اور مہنگائی پر لوک سبھا میں کئی مباحث میں حصہ لیا ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسکامس کے مسئلہ پر کئی مباحث ہوئے۔ ہر سشن میں مہنگائی کے مسئلہ پر بحث ہوئی لیکن وہ (حکومت) مہنگائی پر قابو نہیں پاسکی۔ مہنگائی کی وجہہ سے ہزاروں افراد اپنی جان گنواچکے ہیں اور مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اترپردیش میں بھی ایسا ہوا ہے۔

Mulayam Singh Yadav takes dig at Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں