9/جنوری ممبئی یو۔این۔آئی
راج ٹھاکرے اور نریندر مودی کے درمیان تعلقات میں آج دراڑ اس وقت واضح ہوئی جب مہاراشٹرا نونرمان سینا کے صدر نے کہاکہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کو گجرات کے چیف منسٹر کا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے۔ راج ٹھاکرے نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر آپ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو چیف منسٹر کا عہدہ چھوڑ دیجئے اور گجرات کی بات کرنے کے بجائے سارے ملک کے بارے میں بات کیجئے۔ راج ٹھاکرے نے کہاکہ آپ مہاراشٹرا اور آئے اور سردار پٹیل کے مجسمہ کے بارے میں بات کی اور آپ شیواجی کو کیوں بھول گئے۔ بی جے پی نے راج ٹھاکرے کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مودی چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ قبل ازیں راج ٹھاکرے نے مودی کو وزارت عظمی کے لئے مناسب امیدوار قرار دیا تھا۔ قبل ازیں راج ٹھاکرے نے مودی کو وزارت عظمی کا دورہ کرکے وہاں کی ترقی کے بارے میں مودی کی تعریف بھی کرچکے ہیں تاہم شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے اور مودی کے درمیان بڑھتی دوستی نے انہیں پریشان کردیا ہے۔ ممبئی کی ریالی میں مودی نے ترقی کے بارے میں مہاراشٹرا اور گجرات کا تقابل کیا تھا۔ راج ٹھاکرنے عام آدمی پارٹی (آپ ) کی مقبولیت کو بھی غیر اہم قرار دیا اور کہاکہ ہم ریاست میں "آپ" کے بھی "باپ" ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں آپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم یہاں باپ موجود ہیں۔ راج ٹھاکرے نے کہاکہ آج ہر طرف عام آدمی پارٹی کا چرچا ہورہا ہے لیکن میں آپ لوگوں سے گذشتہ کئی برسوں سے یہی کہتے آرہا ہوں کہ جب تک آپ مجھے ووٹ دے کر مہاراشٹرا میں اقتدار نہیں دیں گے تب تک اس ریاست کا کوئی بھلا نہیں ہوسکتا۔PM Nominee Modi Should Have Quit as CM: Raj Thackeray
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں