پاسپورٹ سے کسی کو محروم نہیں کیا جا سکتا - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

پاسپورٹ سے کسی کو محروم نہیں کیا جا سکتا - عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداﷲ نے آج کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی شخص صرف اس بنیاد پر پاسپورٹ سے محروم نہ کیا جائے کہ اس کا کوئی رشتہ دار تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ عمر عبداﷲ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "اس معاملے کی تہہ تک جاؤں گا، کیونکہ یہ معاملہ حالانکہ روشنی میں آگیا ہے، لیکن مجھے یہ طے کرنا ہوگا کہ ایسے ہی دیگرمعاملے سامنے آنے سے رہ نہ جائیں"۔ وزیراعلیٰ عمر عبداﷲ مقامی میڈیا میں آئی ان خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے، جس میں کپواڑہ ضلع کے روحیل افضل شیخ کو صرف اس لئے پاسپورٹ نہیں دیا گیا کیونکہ ان کے والد کے جے کے ایل ایف سے تعلقات تھے۔ افضل شیخ نے پاسپورٹ کیلئے درخواست دی تھی اور انہیں برطانیہ میں مؤقر اخبار "گارجین" میں انٹرن شپ کرنی تھی۔ عمر عبداﷲ نے کہاکہ افضل شیخ کے پاسپورٹ کو خارج کرنے سے خفیہ محکمے کے اس فیصلے پر سوال اٹھے ہیں، کیونکہ یہ ریاست کی پالیسی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں بڑا سوال اٹھاہے کہ پہلے تو یہ بتائیں کہ خفیہ محکمہ نے ریاست کی ڈکلےئر پالیسی کے باوجود اسے مسترد کیوں کیا۔ ریاست میں انتہا پسندی کے پنپنے کے بعد سے اتہا پسندوں کے رشتے داروں کو پاسپورٹ نہ دیاجانا ایک معمول کی کارروائی تھی، لیکن موجودہ سرکار نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ جب تک کوئی شخص خود انتہا پسندسرگرمیوں میں ملوث نہ ہو، تب تک اسے پاسپورٹ سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔

Passport cannot be denied based on kin's ultra links: Omar Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں