کولکتہ
(آئی اے این ایس)
ترنمول کانگریس نے بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کو مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے والے پانچ امیدواروں میں سے ایک امیدوار نامزد کیا ہے۔ ریاستی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج یہاں یہ بات بتائی۔ انہوں نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر کہا ہے کہ "اس مرتبہ ہماری ریاست سے راجیہ سبھا کیلئے پانچ ارکان منتخب کئے جائیں گے۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس، ایک نشست متھن چکرورتی کو دے گی۔ چکرورتی ایک مشہور فلمی شخصیت ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی، عظیم کامیابی کے ساتھ تہذیبی اور سماجی سرگرمیوں کیلئے وقف کردی ہے۔ وہ نہ صرف مغربی بنگال بلکہ سارے ملک کیلئے بھی ایک اثاثہ ہیں۔ ہمیں انہیں راجیہ سبھا کیلئے نامزد کرنے پر فخر ہے"۔
Mamata Banerjee nominates actor Mithun Chakraborty for Rajya Sabha seat
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں