سسودیا کو وزیر اعلی دہلی کا عہدہ سونپنے کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

سسودیا کو وزیر اعلی دہلی کا عہدہ سونپنے کی تیاری

دہلی اسمبلی الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب عام آدمی پارٹی کی نظریں 2014کے پارلیمانی الیکشن پر مرکوز ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈروں کی یہ خواہش ہے کہ اروند کجریوال لوک سبھا کا الیکنش لڑیں، تاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم کے عہدے کے دعویداری کا متبادل کھلا رہے۔ ایسے میں یہ قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ اروند کجریوال وزیر اعلی کے عہدے کی ذمہ داری اپنے قریبی ساتھی اور دہلی سرکار میں نمبر 2کی حیثت رکھنے والے منیش سسودیا کو سونپ سکتے ہیں۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹک کو 28سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ کانگریس کے 8اور جنتادل ( یو) کے ایک ممبر کی حمایت کے ساتھ حکومت سازی کے لیے 37ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی۔ ونود کمار بنی کی بغاوت کے بعد بر سر اقتدار پارٹی کو ملنے والی حمایت ح36ہی رہ گئی۔ اب اگر ایک سیٹ بھی کم رہتی ہے تو سرکار کے گرنے کی نوبت آجائے گی۔ ایسی صورت میں اروند کجریوال نے اپنے تمام ممبران اسمبلی پر واضح کردیا کہ وہ ممبر پارلیمنٹ کے لیے الیکشن نہیں لڑسکتے ۔ اگر اروند کجریوال اسمبلی سیٹ سے استعفی دے کر ممبر پارلیمنٹ لیے لیے الیکشن لڑتے ہیں تو ان کی خالی ہوئی نئی دہلی کی سیٹ عام آدمی پارٹی آسانی سے جیت کر ممبران اسمبلی کی تعداد پھر 28پہنچا سکتی ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی کے بعد جس طرح پورے ملک میں اس تئیں لوگوں میں جوش و خروش ہے، اس سے سیاسی مبصرین یہی اندازہ لگارہے ہیں کہ آئندہ لوگ سبھا الیکشن میں یہ ایک بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھرے گی۔ عام طور پر کہا جارہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہ سکے گی ۔ ایسی صورت میں عام آدمی پارٹی ایک کنگ میکر بن کر ابھرے گی۔ الیکشن کے بعد حکومت سازی میں اس نظر انداز کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے تمام جو ڑ توڑ کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس لے بی جے پی کو سب سے زیادہ تشویش اب عام آدمی پارٹی سے ہونے لگی ہے۔ بی جے پی کے وزیر اعظم کے امیدوار نریندر مودی کے لیے عام آدمی پارٹی ایک بڑا سر درد بن کر ابھری ہے، جو کانگریس کے تئیں عوام کی ناراضگی کا فائدہ اٹھا کر وزیرا عظم بننے کا خواب دیکھ رہے تھے۔

Manish Sisodia expected Chief Minister of Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں