اروند کجریوال ایک پاگل چیف منسٹر - شنڈے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

اروند کجریوال ایک پاگل چیف منسٹر - شنڈے

مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج اروند کجریوال کو ایک ، وید ا مکھیہ منتری ( پاگل چیف منسٹر) کہتے ہوئے ایک تنازعہ چھڑدیا اور پولیس فورس سے وابستگی کی اپنی ماضی کی یادوں کو تازہ کیا۔ شنڈے نے کہا کے ، جب میں ممبئی علاقہ باندرہ میں کھیر واڑی پولیس اسٹیشن عہدہ پر تھا ،میں نے رخصت نہیں لی کیونکہ سینا (کی زیر قیادت )فسادات ہوئے تھے۔ اس طرح کل (دہلی میں ) ایک ، ویدا مکھیہ منتری، دھرنا پر ہونے کے سبب مجھے پولیس والوں کی رخصت منسوخ کرنی پڑی۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کجریوال نے شنڈے کو بار بار تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔ شنڈے نے یہ ریمارکس ، علاقہ مراٹھواڑہ میں ہنگولی کے مقام پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے 1970کے دہے کے ایک واقعہ کے بارے میں اظہار خیال کیا جب وہ ایک پولیس مین کی حیثیت سے ، شادی کے بعد بھی کام کے دباؤ کے سبب اپنی رخصت نہیں لے سکتے تھے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کجریوال نے شنڈے کو رشوت خور اور نا اہل بتا یا تھا اور انہیں عملا چیلنج کیا تھا کہ وہ ( شنڈے) انہیں (کجریوال کو) ریل بھون کے قریب دھرنا کے مقام پر سے ہٹا کر دیکھ لیں۔ یہ بات انہوں نے دہلی پولیس کے خلاف اپنے احتجاج کے دوران کہی تھی ۔

Home Minister Sushil Kumar Shinde calls Arvind Kejriwal a 'mad' CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں