ملک پور ریلیف کیمپ شاملی میں شدید سردی - مزید دو اموات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

ملک پور ریلیف کیمپ شاملی میں شدید سردی - مزید دو اموات

مظفر نگر۔
(پی ٹی آئی) مظفر نگر میں سال گذشتہ فسادات کے بعد اپنے آبائی مقامات سے بے گھر کردہ افراد میں سے 2افراد، ضلع شاملی کے ملک پور کیمپ میں شدید سردی جح باعث ٹھٹھر کر فوت ہوگئے۔ متوفیوں میں ایک شیر خوار بچہ شامل ہے۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے حال ہی میں اس کیمپ کا دورہ کیا تھا جہاں ایک ہفتہ میں فوت ہونے والوں کی تعداد4تک پہنچ گئی ہے۔ مناسب طبی سہولتیں نہ ہونے کے سبب کیمپ میں ایک خاتون نے مردہ بچہ کو جنم دیا۔ کیمپ کے منتظم اسلم نے بتایاکہ ضلع شاملی کے ریلیف کیمپ میں شدید سردی کے باعث محمد عمر نامی ایک 45سالہ شخص اور ایم علی نامی ایک 15دن کا بچہ فوت ہوگئے۔ مناسب طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے سبب شانو نامی ایک خاتون نے اس کیمپ میں ایک مردہ بچہ کو جنم دیا۔ گذشتہ ماہ راہول گاندھی نے اس کیمپ کا غیر معلنہ دور ہکیا تھا۔ یہاں کے ناقص حالات پر حکومت اترپردیش کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ (یہ کیمپ، کیرانہ علاقہ کے تحت آتا ہے)۔ اسی دوران مقامی پرائمری ہیلت سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ رمیش چندر نے بتایاکہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اسلم نے بتایاکہ متوفیوں کا تعلق، ضلع شاملی کے ٹیکری باغپت علاقہ سے تھا۔ گذشتہ 15 جنوری کو ایک 60سالہ خاتون فسادات کے بعد اپنے موضع سے بھاگ آئی تھی اور جس کو حکومت کے مبینہ دباؤ کے سبب بعد میں شاہ پور کے ریلیف کیمپ سے باہر نکال دیا گیا تھا، سردی کے سبب کیمپ کے قریب فوت ہوگئی۔ شاملی کے شاہ پور کیمپ میں شدید سردی کے باعث دوسرے روز فسادات کا ایک اور متاثرہ شخص فوت ہوگیا۔ مظفر نگر کے فسادات سے متاثرہ علاقوں کے کم ازکم219 بے گھر خاندانوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سردی سے بچنے انہیں عارضی شلٹر فراہم کرے۔ ان خاندانوں کو، ریلیف کیمپوں سے تخلیہ کرنے پر "مجبور "کردیا گیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں