لیبیا کے نائب وزیر صنعت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-13

لیبیا کے نائب وزیر صنعت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

طرابلس
(یو این آئی )
لیبیا کے نائب وزیر صنعت حسن علی الدوری کو ان کے آبائی شہر سرت میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ سیکورٹی اور اسپتال کے ذرائع نے آج بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے نائب وزیر صنعت کو کل دیر رات ہلاک کردیا ۔ ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح حملہ آور نے الدوری پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ دوسری طرف سرت کے ایک اسپتال کے ایک افسر نے بھی وزیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جسم گولیوں سے چھلنی تھا ۔ ملک کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کو اقتدار سے بے دخل کئے جانے کے بعد تشکیل شدہ حکومت کے کسی وزیر کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب وزیر صنعت حسن الدروعی پر سینٹرل مارکیٹ کے قریب چند نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔ دریں اثنا ملک کے جنوبی علاقے میں متحارب قبائلی تصادم میں کم از کم 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اکتوبر 2011میں کرنل معمر قذافی کی حکومت کے کاتمہ کے بعد سے لیبیا میں مسلسل لا قانونیت کا دوردورہ ہے ۔ لیبیا کے ایک سیکورٹی عہدیدرانے بتایا کہ گذشتہ رات نامعلوم حملہ آوروں نے حسن الدورعی کو ہلاک کردیا ۔ خیال رہے کہ سرت لیبیا کی خانہ جنگی کے دوران وہ آخری مقام تھا جہاں سے کرنل قذافی کو پکڑا گیا تھا اور جب وہ باغیوں سے چھپ رہے تھے تو انھیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ۔ الدروعی نیشنل ٹرانزیشنل کونسل کے سابق رکن تھے اور یہ کونسل 2011کی بغاوت کا سیاسی شعبہ تھا ۔ انھیں عبوری حکومت کے پہلے وزیر اعظم نے ان کے عہدہ پر فائز کیا تھا اور جب علی زیدان وزیر اعظم بنے تب بھی الدروعی اپنے عہدے پر برقرار رہے ۔ لیبیا کی حکومت تقریبا 1700مختلف مسلح میلشیاکو زیرکرنے کی جدوجہد میں ہے اور یہ ملیشیا کرنل قذافی کی موت کے بعد اپنے اپنے مقاصد کے لیے سر گرم ہیں ۔ چھوٹے شہروں اور قبضوں میں اب بھی مقامی مسلح گروپ بہت سے سرکاری کام انجام دیتے ہیں ۔ ہفتہ کو جنوبی شہر سیبامیں مخالف قبیلوں کے درمیان خونریز جنگ چھر گئی ۔ اطلاعات کے مطابق یہ جنگ اس وقت بھڑک اٹھی جب اولاد سلیمان قبیلے کی ملیشیا کے رہنما کے ایک شخصی محافظ کو ہلاک کردیا گیا ۔ ان کے قبیلے نے مخالف قبیلے تو بوپر اپنے رہنما کے قتل کی کوشش کا لزام لگایا ۔
Libya's deputy industry minister shot dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں