شیخ حسینہ کی بحیثیت وزیر اعظم تیسری بار حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-13

شیخ حسینہ کی بحیثیت وزیر اعظم تیسری بار حلف برداری

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی )
شیخ حسینہ نے تیسری بار بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کی حیثیت سے آج حلف لیا ۔ان کی 48رکنی کا بینہ کو بھی حلف دلایا گیا ۔ متنازعہ انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے تھے ،رائے دہندوں کی تعداد کم تھی اور اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا ۔ صدر عبدالحامد نے یہاں بنگا بھون صدراتی محل میں ایک تقریب میں پہلے حسینہ کو حلف دلایا ۔ اس موقع پر فوج کے عہدیدار ،بیرونی سفارتکار،سیاستداں اور شہری سماج کے قائدین موجود تھے ۔ حسینہ نے حاضرین کی تالیوں کی گونج کے دوران کہا کہ میں شیخ حسینہ حلف لے رہی ہوں کہ میں حکومت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے قانون کی رو سے دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دوں گی ۔تقریب کے دوران 66سالہ حسینہ کی کابینہ کو بھی حلف دلایا گیا ۔ نئی کابینہ 48ارکان پر مشتمل ہے ۔ارشاد کی زیر قیادت جاتیہ پارٹی جس نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا ،کے ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ۔ اسی دوران بنگلہ دیش حکومت نے گھر میں نظر بند اپوزیشن لیڈر بیگم خالدہ ضیا کو 2ہفتے سے زائد نظر بند رکھنے کے بعد آزاد کردیا ۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان کے مطابق خالدہ ضیا نے نظر بندی ختم ہونے کے بعد چینی سفارتخانے میں چینی سفیر لی چنگ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ نظر بندی ختم ہونے کی خبر ملتے ہی سینکڑوں کار کنان سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں مظہرے کیے ۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی نئی کابینہ آج (اتوار ) کو حلف اٹھائے گی ۔ حلف برداری میں خالدہ ضیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم ان کی شرکت ابھی یقینی نہیں ۔
Sheikh Hasina sworn in for 3rd time as Bangladesh PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں