ممبئی میں گیس کیش سبسیڈی اسکیم کا نفاذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

ممبئی میں گیس کیش سبسیڈی اسکیم کا نفاذ

تھانے ضلع کے بعد ممبئی شہر اور مضافات میں بھی نئے سال سے یعنی یکم جنوری 2104سے گیس سبسیڈی کی رقم صارف کے کھاتے میں دینے والی ، ڈائریکٹ بینیفٹ آف ایل پی جی سبسیڈی ( ڈی بی ٹی ایل ) شروع کی جارہی ہے۔ مرکزی وزرات پٹرولیم کی جانب سے ممبئی کے گیس صارفین کو 3 مہینے کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ مذکورہ اسکیم سے استفادہ کے لئے اپنا آدھار نمبر، کنزیومر نمبر سے اور بینک کھاتے سے منسلک کرواسکیں۔ اسی کے ساتھ صارفین کو متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے دی گئی مدت میں ضروری کارروائی نہیں کی تو انہیں گیس سبسیڈی سے محروم رہنا پڑسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ ( ایچ پی ) کے ممبئی کے سینئر ریجنل منیجر آر کے تیوای سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتا یا کہ ، ممبئی کے 2/اضلاع ممبئی شہر اور ممبئی مضافات میں یکم جنوری 2014 سے ڈی بی ٹی ایل اسکیم نافذ کی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت جن صارفین نے اپنا کنزیومر نمبر اور بینک کا کھاتہ آدھار سے لنک کیا ہے انہیں گیس کی سبسڈی کی رقم ان کے کھاتے میں منتقل کی جائے گی اور انہیں بازار کی قیمت پر رسوئی گیس سلنڈر سپلائی کیا جائے گا۔جن صارفین نے اب تک اپنا کنزیومر نمبر اور بینک کھاتہ آدھار نمبر سے لنک نہیں کیا ہے انہیں اپنا آدھار جوڑنے کے لئے 3 /مہینے کی مہلت دی گئی ہے۔ صارفین 31مارچ 2014تک آدھار ، کنزیومر نمبر اور نیشنلائزڈ بینک کا کھاتہ نمبر سے منسلک کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ممبئی کے صارفین سے ان کی پٹرولیم کمپنیوں نے ایس ایم ایس بھیج کر درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنا آدھار نمبر لنک کروادیں۔ اس کے علاوہ وزرات پٹرولیم کی جانب سے متعدد اشہتارات کے ذریعے بھی صارفین سے اسی طرح کی اپیل کی گئی تھی۔ دوسری جانب صارفین میں مذکورہ اسکیم کے تئیں عدم دلچسپی پائی جارہی ہے۔ اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکیم میں سبسیڈی کی رقم بینک میں دے دی جائے گی لیکن رقم بینک سے نکال کر سلنڈر ڈیلیوری بائے کو دینے میں جھنجٹ ہے۔ اس میں وقت ضائع ہوگا اور پریشانی بھی ہوگی۔ ایچ پی گیس کمپنی کے مطابق ممبئی اور مضافات میں ان کے مجموعی طور پر تقریبا 12 /لاکھ صارفین ہیں ان میں اب تک محض 5ء11/فیصد صارفین نے ہی اپنا آدھار کنزیومر نمبر اور بینک کھاتے سے لنک کروایا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2013سے تھانے میں ڈی بی ٹی ایل اسکیم نافذ کی گئی ہے اور وہاں کے صارفین کو 31/دسمبر تک آدھار لنک کروانے کی مہلت دی گئی تھی لیکن اس مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
سبسیڈی حال کرنے کیلئے آدھار کارڈ لازمی ہے ؟
گرشتہ دنوں مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو کہا تھا کہ کسی اسکیم کو آدھار سے جوڑنا لازمی قرار نہ دیا جائے۔ اس حوالے سے رسوئی گیس کمپنیوں کے افسران سے جب یہ پوچھا گیا کہ کوئی صارف دی گئی مدت میں آدھار کی تفصیلات نہیں دیتا تو کیا اسے سبسیڈی سے محروم ہونا پڑے گا ؟ افسر نے کہا کہ اس ضمن میں اب تک مرکزی وزرات پیٹرولیم کی جانب سے ہمیں کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے البتہ اسکیم شروع کرنے کے اعلانات کے مطابق اسے نافذ کیا جار ہا ہے اور اب تک سبسیڈی منقطع کرنے کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔ یہی سوال نمائندہ انقلاب نے ای میل کے ذریعے متعلقہ حکام سے بھی پوچھے لیکن ان کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

LPG cash subsidy in Delhi, Mumbai from Jan 1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں