ہندوستانی حکومت کی جانب سے سری لنکا میں 10 ہزار مکانات کی تعمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

ہندوستانی حکومت کی جانب سے سری لنکا میں 10 ہزار مکانات کی تعمیر

کولمبو
( پی ٹی آئی)
ہندوستانی حکومت نے سری لنکا کے شمالی و مشرقی صوبوں میں بے گھر افراد کیلئے اس سال 10ہزار مکانات تعمیر کئے جبکہ آئندہ 2برسوں کے دوران مزید 33ہزار مکانات تعمیر کئیجائیں۔ نئی دہلی میں قائم ہاؤزنگ پراجکٹ میں اس سلسلہ میں 2013کے دوران کافی پیشرفت کی ہے۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے آج یہاں یہ بات کہی۔ کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ ہندوستانی ہاؤزنگ پراجکٹ ان تعمیری کاموں میں شامل ہے جس کے تحت دوسرے مرحلہ میں 43ہزار مکانات متذکرہ صوبوں میں تعمیر کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں سری لنکائی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ 2013کے دوران 10ہزار مکانات کی تعمیر کے نشانہ کی تکمیل میں حوصلہ افزاء پیشرفت ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق 2014کے دوران مزید 16ہزار مکانات کے تعمیر متوقع ہے اور مابقی 17ہزار مکانات 2015میں تعمیر کئے جائیں گے۔ مشرقی علاقہ میں ہاؤزنگ پراجکٹ مئی میں شروع کیا گیا جبکہ تا حال 66مکانات کی تعمیر عمل میں آئی اور مزید 400مکانات تکمیل کے قریب ہیں۔ سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران متاثر ہوئے افراد کو بسانے اور ان کی باز آباد کاری کے مقصد کے تحت جملہ 50ہزار مکانات کی تعمیر ہندوستان کا منصوبہ ہے۔ اس تعلق سے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جون 2010میں اعلان کیا تھا۔ ہاؤزنگ پراجکٹ کا تیسرا مرحلہ اپریل 2014میں شروع ہوگا جس کے تحت 4ہزار مکانات کی تعمیر عمل میں آئے گی۔ چوتھا مرحلہ آئندہ برس شروع ہوگا۔ اس پراجکٹ کیلئے ہندوستان کی جانب سے جملہ 1,372کروڑ روپئے رقم فراہم کی جارہی ہے جیسا کہ کسی بھی ملک میں حکومت ہند کی جانب سے پراجکٹس کی تکمیل میں یہ نئی دہلی کا سب سے بڑا تعاون ہے۔
India builds 10000 homes for IDPs in Sri Lanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں