کنڑا فلموں کی ڈبنگ کے خلاف فلم انڈسٹری کا سخت احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

کنڑا فلموں کی ڈبنگ کے خلاف فلم انڈسٹری کا سخت احتجاج

Kannada-film-industry-says-no-to-dubbing
کنڑافلم انڈسٹری کوتباہ ہونے سے بچانے کیلئے فلم اداکاروں نے احتجاج شروع کردیاہے جس کے سبب آج سنیمابندکردے گئے ہیں۔ڈبنگ کی مخالفت کرے ہوئے سینمابندکاجواعلان کیاگیاہے چنداداکاراوراداکاراؤں نے اس کی حمایت کی ہے چندنے احتجاج سے دوری اختیارکرلی ہے۔فلم اداکارشیوراج کمار،پنیت راج کمار،ونودراج،سرنیواس مورتی،رمیش بھٹ،روی چندرن،جگیش ششی کمار،ڈاکٹرس ایم ایس رمیش،پریم،آرچندروکے علاوہ بھارتی وشنووردھن،لیلاوتی،مالاشری،بھاؤنا،شروتی،تارا،ہیماچودھری،امولیاپدماواسنتی،ودیگرنے ڈبنگ کی مخالفت کرتے ہوئے پرزور احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے گیان جیوتی آڈیٹوریم میں جمع ہوئے اورمیسوربینک سے کے جی روڈ،گاندھی نگر سے سنٹرل کالج میدان پہنچے اورڈبنگ کے خلاف برہمی ظاہر کی۔اورکہاکہ کسی بھی قیمت پرکنڑامیں ڈبنگ کیلئے موقع نہیں دیاجائیگا۔کنڑاچلولی واٹال پارٹی کے صدرواٹال ناگراج،کنڑاچلولی لیڈرساراگووندوسمیت کئی کنڑاکے حامی تنظیموں نے ڈبنگ کی مخالفت کی۔کنڑافلموں اوراداکاراوراداکاراؤں کے احتجاج میں شامل ہونے کی وجہ سے پولیس کاسخت بندوبست کیاگیا۔کنڑاتنظیموں نے اوراداکاروں نے برہمی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ڈبنگ کاجورواج قائم کیاگیاہے وہ ناقابل قبول ہے۔کنڑافلم انڈسٹری کوانصاف دلانے کیلئے وہ جیل جانے کیلئے بھی تیارہیں۔کنڑافلم اداکارآنجہانی راج کمارکے زمانے سے ڈبنگ کے خلاف کوتحریک چلتی آرہی ہے۔جب تک اس کوختم نہیں کیاجاتااس وقت تک یہ تحریک مزیدجاری رہے گی۔ٹریفک درہم برہم:۔شہرمیں منعقدمختلف احتجاجات اوردھرناکے سبب ٹریفک نظام درہم برہم رہاجس کے نتیجہ میں مسافروں کوپریشانیوں کاسامناکرناپڑا۔شہرمیں بیک وقت کنڑافلم انڈسٹری کے اداکاراؤں کسان سنگھ کے کارکنان،گیسٹ لیکچررس وغیرہ کے احتجاجات منعقددکئے گئے جس کے سبب شہرکاآنندراؤ سرکل،میجسٹک کے اطراف والے علاقے۔میسوربینک سرکل،کے آرسرکل،اوینیوروڈ،چک پیٹ،اُپارپیٹ سمیت مختلف مقامات پرٹریفک درہم برہم رہی۔فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے شہرکے میسوربینک سرکل تاسنٹرل کالج احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں ہزاروں لوگ شریک رہے۔اداکاروں کودیکھنے کیلئے ان کے حامیوں کی حدسے زیادہ بڑھ گئی۔لوگوں پرقانون پانے کیلئے پولس کولاٹھی چارج کرنی پڑی۔اسی دوران کرناٹک فرسٹ گریڈ کالجوں کے گیسٹ لیکچررس اسوسی ایشن اورڈی وائی ایف آئی کارکنوں نے شہرکے ریلوے اسٹیشن تافریڈم پارک احتجاجی مظاہرہ کیا۔رعیت سنگھ کے کارکنوں نے مختلف مطالبات منوانے کیلئے فریڈم پارک میں دھرنادیا۔

Kannada film industry observes bandh against dubbing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں