دہلی میں سردی سے اموات کا معاملہ - ہائیکورٹ کی حکومت کو سرزنش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

دہلی میں سردی سے اموات کا معاملہ - ہائیکورٹ کی حکومت کو سرزنش

دہلی ہائی کورٹ نے قومی راجدھانی خطے میں سردی سے ہونے والی اموات کو روکنے کیلئے ضروری انتظامات کے فقدان پر دہلی حکومت کی سرزنش کی ہے اور چار ہفتہ کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے سرکار کے رویہ پر بھی برہمی کااظہار کیا ۔ عدالت نے راجدھانی میں نائٹ شیلٹر کے حالات سدھارنے کیلئے مختلف ایجنسیوں کی میٹنگ نہ کرنے کی ناکامی بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔دوسری طرف ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایاکہ حکومت دہلی پولیس سے بہتر تال میل کیلئے بات کررہی ہے تاکہ بے گھروں کی مدد کیلئے کوئی قدم اٹھایا جاسکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ بے گھر افراد کو پناہ دینے کے تعلق سے وہ اپنی پالیسی واضح کرے۔ عدالت نے سرکار سے یہ بھی کہا کہ وہ سردی سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں حلف نامہ داخل کرے۔ ہیومن چین کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر خالد مبشر نے کہاکہ اب تک لوک سبھا انتخابات میں ٹرپل ایم یعنی ماس، منی اور مسل کا دبدبہ رہا ہے اور اسی کے ساتھ فورسیز(چارسی) یعنی کرائمنلائزیشن، بدعنوانی، کاسٹ ازم اور کومنلائزیشن کی بنیاد پرووٹنگ ہوتی ہے اور امیدواروں کا انتخاب ہوتا ہے۔ اب ہمیں ان چیزوں کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں ہمیں بہت ہوشیاری سے اپنے امیدواروں کا انتخاب کرنا ہوگا اور ایسے امیدواروں کو فتحیاب کرنا ہوگا جو نہ صرف عادم آدمی ہو بلکہ ہر وقت وہ عام آدمی کیلئے کھڑے بھی ہوں۔ دریں اثناء متحدہ عرب امارات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی کے صدر سید قطب الرحمان نے اپنے پیغام میں کہاکہ مسلمانوں کیلئے بہت اہم اور سنہری موقع آنے والا ہے۔ اس میں مسلمانوں کو مسلک، ذات پات اور علاقائیت سے اوپر اٹھ کر مسلم نمائندگی کے اضافے پر کام کرنا ہوگا اور ورنہ ہم آئندہ پانچ سال ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

Delhi winter deaths cases - High Court rebukes government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں