آندھرا پردیش آرٹی سی ملازمین نے مجوزہ ہڑتال واپس لے لی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

آندھرا پردیش آرٹی سی ملازمین نے مجوزہ ہڑتال واپس لے لی

آندھراپردیش اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(اے پی ایس آرٹی سی)کے ملازمین نے اپنی مجوزہ غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کل رات ملتوی کردی۔انتظامیہ اورمختلف ملازمین یونینوں کے درمیان معاہدہ کے بعدہڑتال ملتوی کردی گئی،جب کہ انتظامیہ نے ملازمین کے لیے عبوری راحت کے طورپربنیادی یافت میں27فیصداضافہ سے اتفاق کرلیا۔اس فیصلہ سے کارپوریشن پر380کروڑروپئے کازائد بوجھ عائد ہوگا۔وزیرٹرانسپورٹ بوتساستیہ نارائنہ اورانتظامیہ کے ساتھ بات چیت زائداز5گھنٹے تک جاری رہی،جس کے دوران معاہدطے پایااوراس کے بعدآرٹی سی ملازمین کی تمام12یونینوں نے اپنی غیرمعینہ مدت کی مجوزہ ہڑتال واپس لے لی۔ملازمین،تمام کنٹراکٹ ڈرائیورس اورکنڈکٹرس کی خدمات باقاعدہ بنانے کابھی مطالبہ کررہے ہیں۔وہ مستقل ملازمین کے لیے عبوری راحت کامطالبہ کررہے تھے اورانتظامیہ کوہڑتال کی نوٹس بھی حوالے کرچکے تھے۔

APSRTC employees call off strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں