اسرائیلی جیلوں میں محروس مزید 26 فلسطینی رہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

اسرائیلی جیلوں میں محروس مزید 26 فلسطینی رہا

یروشلم
(پی ٹی آئی )
اسرائیل نے آج ایسے 26فلسطینی قیدیوں کے تیسرے بیاج کو رہا کردیا جو طویل عرصہ سے اسرائیلی جیلوں میں محروس تھے ۔ امریکہ کی وساطت سے طے پائی ایک معاملت کے تحت یہ رہائی عمل میں آئی ہے ۔فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی امن بات چیت سے قبل یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے 3،مغربی کنارے سے18اور مشرقی یروشلم سے رکھنے والے 5فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ۔ کل رات اسرائیلی جیلوں سے ان فلسطینیوں کو بسوں کے ذریعہ روانہ کیا گیا اور مغربی کنارہ وینز غزہ میں ان کی واپسی پرہیروز کی طرح ان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ ان رہاشدہ فلطینیوں کے استقبال کے لئے ان کے مسرور تشتہ دار اور عہدیدار قطار بنائے کھڑے تھے ۔ آدھی رات کو صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس ،ان فلسطینیوں سے ملاقات کے لئے رملہ میں اپنے ہیڈکوارٹر پر انتظار کر رہے تھے ۔ عباس نے کہا کہ \"آج کا دن ہماری قوم ،ہمارے خاندانوں ،ہمارے قیدیوں اور ہمارے ان ہیروز کے لئے مسرت کا دن ہے ۔ ان بہادروں نے آزادی کی روشنی دیکھی ہے ۔ہم اس بات کی ضمانت دے رہے ہیں کہ یہ رہائی آخری نہیں ہوگی بلکہ مزید فلسطینیوں کی رہائی بھی عمل میں آئے گی \"۔عباس نے عہد کیا کہ اگر تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا نہ کیا جائے تو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ نہیں ہوگا ۔ اسی دوران اسرائیل کے ان غمزدہ خاندانوں کے ارکان نے جن کے رشتہ دار ،فلسطینیوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں ،مذکورہ قیدیوں کی رہائی کااحتجاج کیا اور یروشلم میں وزیر اعظم اسرائیل نتن یاہوکہ قیام گاہ سے ایک رہا شدہ قیدی کے مکان (قدیم یروشلم )تک مارچ کیا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہاگا کہ غمزدہ خاندانوں نے مذکورہ رہائی کے خلاف نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست پیش کی تھی جس کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا اور اس کے استرداد کے بعد فلسطینی قیدیوں کے تیسرے بیاچ کی رہائی عمل میں آئی ۔ گذشتہ اگست میں اسرائیل نے 104فلسطینیوں کو 4مرحلوں میں رہا کرنے سے اتفاق کرلیا تھا تاکہ فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت کو آگے بڑھایا جائے ۔3سال کے وقفہ کے بعد امریکی ثالثی کے تحت گذشتہ جولائی میں یہ بات چیت دوبارہ شروع ہوئی ۔ فلسطینی قیدیوں کے دیگر دو گروپ کو گذشتہ 13اگست اور گذشتہ30اکتوبر کو رہا کیا گیا تھا ۔محمودعباس نے امید ظاہر کی کہ فلسطینی قیدیوں کا چوتھا گروپ بھی رہا کردیا جائے گا ۔ بیمار قیدیوں نے آج قائد فلسطینی یا عرفات مرحوم کی مرزا پر پھول نچھاور کئے اور ان کے لئے دعا کی ۔
Israel frees 26 Palestinian prisoners despite protests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں