بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی قائد پر جنگی جرائم کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی قائد پر جنگی جرائم کا الزام

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی )
بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے جماعت اسلامی کے ایک مذہبی انتہا پسند قائد عبدالسبحان پر 1971میں ملک کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ فرد جرم کے مطابق 70سالہ عبدالسبحان پر قتل ،قتل عام ،لوٹ ۔اغوا،جبری وغیرہ قانونی حراست ،آتشزنی اور ایذارسانی کے الزامات عائد ہوئے ہیں ۔ استغاثہ نے وضاحت کی کہ سبحان نے ملک کے جنوب مغربی ضلع اور آبائی وطن پبنہ میں 17اپریل سے30اکتوبر1971کے دوران مختلف علاقوں میں مظالم ڈھائے ۔ انٹر نیشنل کرائمزٹریبونل کے صدر نشین جسٹس اے ٹی ایم فضل کبیر نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت کیلئے 28جنوری کی تاریخ مقرر کی ۔عبدالسبحان نے تاہم خود پر عائد تمام الزامات قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ عبدالسبحان کو گذشتہ سال ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا ۔پارٹی رفیق عبدالقادر ملا کو کو ایسے ہی الزامات میں پھانسی کے 3ہفتوں کے بعد ان کے خلاف یہ فرد جرم عائد ہوا ہے ۔ 2خصوصی ٹریبونلس نے 12سے زائد افراد پر اس کے مماثل الزامات عائد کئے ہیں جن میں سے بیشتر جماعت اسلامی ارکان یاقائدین ہیں جنہوں نے جنگ میں پاکستان کی حمایت کی تھی ۔
Abdus Subhan: Bangladesh Islamist charged over war crimes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں