اقوام متحدہ/بروسلز
(رائٹر)
ایران کے نیوکلیر مسئلہ پر6مہینے کے عبوری سمجھوتے کے بعداب مستقل سمجھوتے کے لئے مذاکرات کاپہلادور فروری کے وسط میں شروع ہوگا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے اپنے ایک ای میل بیان میں کہاکہ خیال ہے کہ مستقل سمجھوتے کے لئے پہلے دورکی بات چیت فروری کے وسط میں نیویارک میں شروع ہوگی لیکن اس کے لئے ابھی تاریخ طے ہوناباقی ہے۔اس دوران ایک مغربی سفارت کارنے بتایاکہ ایران کے ساتھ نیوکلیائی مذاکرات میں شامل6بڑی عالمی طاقتوں امریکہ،برطانیہ،فرانس،روس چین اورجرمنی بات چیت17فروری سے ہی شروع کرناچاہتے تھے لیکن درمیان میں امریکہ میں ایک مسئلہ کی وجہ سے ان مذاکرات کا18فروری سے پہلے شروع ہونامشکل ہے۔مستقل سمجھوتے کے تحت ایران کواپنے نیوکلیائی پروگرام کے ان حصوں کوبندکردیناہوگاجن پرمغربی ملکوں کواعتراض ہے۔اس کے عوض میں مرحلہ وارطریقے سے اس پرعائدپابندیاں ہٹانے کی کارروائی شروع کرنی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت امریکہ،اقوام متحدہ اورپوروپی یونین نے ایران کے خلاف بڑے پیمانہ پرپابندیاں لگارکھی ہیں۔ان کاالزام ہے کہ ایران یورانیم کی افزودگی کررہاہے جس کاوہ نیوکلیائی اسلحہ بنانے کے لئے استعمال کرناچاہتاہے۔
Talks on Iran nuclear deal expected in NY in February
2014-01-29
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں