ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کے خلاف کیس درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کے خلاف کیس درج

مہاراشٹر نونرمان سینا ( ایم این ایس ) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے آج پونے کے راج گڑھ تھانے میں ان کے ورکروں کے ذریعے ٹول ناکوں پر توڑ پھوڑ اور تشدد برپا کرنے کے پیش نظر کیس درج کیا گیا ہے۔ ایم این ایس ورکروں نے مہاراشٹرا بھر میں ٹول ناکے توڑ دیئے تھے۔ دریں اثناء ممبئی کے پولیس کمشنر ستیہ پال سنگھ نے اس بارے میں دریافت کرنے پر کہا کہ ،ہم راج ٹھاکرے کی تقریر کا جائزہ لیں گے اور اگر ہمیں ان کی تقریر میں ایسا کچھ قابل اعتراض لگا تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل مہاراشٹرا کے ٹول ناکوں پر متعدد مقامات پر ہونے والی توڑ پھوڑ کے الزام میں پولیس نے 25ایم این ایس ورکروں کو گرفتار کیا۔ ان کی اکثریت باندرہ۔ ورلی سی لنک پر غنڈہ کردی کی تھی۔ دراصل ایم ایل اے پروین دایرکر اور 71دیگر ورکرس نے پیر کو دہیسیر چیک ناکہ کے ٹول بوتھ پر توڑ پھوڑ کی تھی۔ ایم این ایس ورکروں پر آتشزنی اور فساد برپا کرنے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ راج ٹھاکرے کے خلاف کیس ان کے ورکروں کی غنڈہ گردی کے سبب درج کیا گیا ہے۔ بتا یا جاتا ہے کہ ایم این یاس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنے ورکروں سے کہا تھا کہ وہ ٹول ناکہ پر ٹول ادا نہ کریں اور اگر ان سے ٹول وصول کیا جاتا ہے تو وہ تشدد کا سہارا لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ، میں تمام این ایس ورکروں ، ساتھیوں اور عوام کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ٹول ادا نہ کریں اور کوئی مخالفت کرے تو اس سے دو دو ہاتھ بھی کیے جاسکتے ہیں۔ اس طرح انہوں نے اپنے ورکروں کو تشدد پر اکسایا تھا۔

Cases filed against Raj Thackeray over toll plaza attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں