پرانے شہر کی خبریں - old city news 29 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

پرانے شہر کی خبریں - old city news 29 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-29

(پریس نوٹ)
ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ منڈل جناب آئی نہرو بابو نے بتایاکہ ایس ایس سی امتحانات کے ریگولر امیدواروں کے نامنل رولس، مارچ 2014ء کا ایم این آر ڈاٹا ویب سائٹ www.bseap.org پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ مدارس کے ذمہ داران سے خواہش ہے کہ وہ ان نامنل رولس میں موجود ناموں کی اچھی طرح تنقیح کرلیں۔ اس کے بعد تصحیح شدہ ایک کاپی 30جنوری سے قبل دفٹر ڈپٹی ای او بہادر پورہ منڈل پہنچادیں۔ اس کے علاوہ ایسے طلباء و طالبات جنہوں نے ایس ایس سی 2013ء کے بعد ترک تعلیم کیا ہو ان کے ترک تعلیم کی وجوہات کیا ہیں، یہ تفصیلات بھی دفتر ڈپٹی ای او میں داخل کریں۔

(پریس نوٹ)
پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر؍سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھراپردیش نے اپنے ایک صحافتی بیان میں اردو اکیڈیمی آندھراپردیش کی اسکیم "اردو مصنفین، ادباء، شعرا ، اسکالرس و صحافیوں کے سال 2013-14 کے مسودات کی طباعت کیلئے جزوی مالی اعانت" کے سلسلہ میں منظورہ مسودات کی طباعت کیلے جزوی مالی اعانت " کے سلسلہ میں منظورہ مسودات کے مصنفین سے جنہوں نے اس ضمن میں پہلی قسط کے چیک وصول کرلئے ہیں، درخواست کی ہے کہ وہ اپنے طبعی شدہ کتاب کی آٹھ عدد کاپیوں کے ساتھ دوسری و آخری قسط کے حصول کیلئے 15فروری 2014ء سے صدر دفتر اردو اکیڈیمی آندھراپردیش پر رجوع ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ دوسری و آخری قسط کیلئے کتابیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30مارچ 2014ء رکھی گئی ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر؍سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھراپردیش نے اس خصوص میں منظورہ شدہ مسودات کے مصنفین سے تعاون کی گذارش کی ہے۔

(پریس نوٹ)
اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے سرکاری اردو میڈیم اسکولس سے امتیازی نشان کے ساتھ ایس ایس سی کے طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلس دئیے جائیں گے۔ اس خصوص میں ایک تقریب اتوار 2فروری کو 10بجے دن سالارجنگ میوزیم کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں شرکت کیلئے اکیڈیمی کے صدر جمال صدیقی حیدرآباد پہنچے اکیڈیمی کے سرپرست غلام آصف شمدانی نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکشینل آفیسر حیدرآباد سے اردو میڈیم طلباء کی میرٹ لسٹ حاصل کی گئی ہے۔ طلباء کے علاوہ جن اسکول سے ان کا تعلق رہا ان کے ہیڈماسٹرس اور متعلقہ مضامین کے ٹیچرس کو بھی اس تقریب میں اعزازات دئیے جائیں گے۔ صدر اکیڈیمی جمال قادری نے بتایاکہ نئے تعلیمی سال میں اردو میڈیم اسکولس میں داخلوں کیلئے اکیڈیمی کی جانب سے سے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے گی۔ جدہ میں منعقدہ اکیڈیمی کے اجلاس نے اس مہم کو منظوری دے دی ہے۔ محبان اردو و دیگر رضاکارانہ تنظیموں کے اشتراک سے اس مہم کو چلایا جائے گا۔ اردو میڈیم اسکولس کے نتائج کو حوصلہ افزا قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اکیڈیمی محدود وسائل سے طلباء کی مدد کررہی ہے۔ انہوں نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے اردو میڈیم اسکولس کے طلبہ کی امداد اور ایس ایس سی طلباء کیلئے کتاب آل ان ون کی زبردست ستائش کی۔ انہوں نے محبان اردو سے اس گولڈ میڈل تقریب میں شرکت کی خواہش کی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں