دبئی
(پی ٹی آئی)
عمان میں36سالہ ایک ہندوستانی دستکارنے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔کیرالاکاباشندہ سنتوش مطرہ علاقہ میں نوادرات کی ایک دکان میں ملازم تھا۔تائمزآف عمان نے اس کے دوستوں کے حوالے سے بتایاکہ سنتوش کی نعش اس کے کمرہ میں سیلنگ فین سے لٹکی پائی گئی۔ اخبارنے بتایاکہ سنتوش کئی دنوں سے اپنی صحت کی جانب سے الجھنوں میں گرفتاراورپریشان تھا۔2ماہ قبل وہ علاج کے لیے ہندوستان بھی گیاتھا۔اسے خون سے متعلق کوئی عارضہ لاحق تھا۔اتفاق سے اس کی والدہ بھی علیل تھیں جس کے سبب اس کی پریشانی دگنی ہوگئی تھی۔وہ جلدازجلدوطن واپسی کی سوچ رہاتھا۔سنتوش کے ایک دوست نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے یہ بھی بتایاکہ اس کے کفیل نے بھی اسے اجازت دیدی تھی تاکہ وہ آرام سے ہندوستان میں اپناعلاج صحیح طریقہ سے کراسکے۔اس کاخاندان اس کے ساتھ عمان میں قیام پذیرتھاچندہ ماہ قبل ہندوستان روانہ ہوگیاتھا۔اس کے دوست نے بتایاکہ ہم سب اس کے کفیل سے اتوارکوملنے گئے۔کفیل نے تیقن دیاکہ وہ اس کاٹکٹ تیاررکھے گاتاکہ وہ پیرکوپروازکرسکے۔اس نے حیرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ معلوم نہیں پھرایسی کیابات ہوئی کہ سنتوش نے یہ سنگین قدم اٹھایا۔سنتوش کے دوست کفیل کے گھراپنے اپنے کام پرچلے گئے تاہم سنتوش گھرلوٹااورتقریبا10بجے پھانسی لے لی۔
Indian man commits suicide in Oman
2014-01-16
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں