تلنگانہ بل پر مباحث 10 دن کی توسیع کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

تلنگانہ بل پر مباحث 10 دن کی توسیع کا امکان

آندھرا پردیش کی تنظیم جدید بل 2013پر مباحث کے لیے ریاستی اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ مزید 10دن جاسکتے ہیں ۔ واضح ہوکہ ریاستی اسمبلی میں سیما آندھرا قائدین کی مسلسل ہنگامہ آرائی کے باعث مسودہ بل پر مباحث میں باربار رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ ریاستی اسمبلی کو 23جنوری تک کو وقت دیا گیا تھا ،تاکہ مسودہ بل پر مباحث کے بعد اسے اپنی رائے کے ساتھ جمہوریہ کو واپس روانہ کردیا جائے ۔ اسمبلی کو مباحث کے لیے جملہ 6ہفتے کا وقت دیا گیا تھا ۔ ریاستی مقننہ ،تاہم اس مدت کے دوران اپنا کام پورا نہیں کرسکی ۔ مخالف تلنگانہ ارکان اسمبلی کے شور وغل اور ہنگامہ آرائی کے باعث مباحث میں کئی دن تک تعطل برقرار رہا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں ایسی مثال ملتی ہے کہ صدر جمہوریہ نے ایک نئی ریاست کی تقسیم کے مسودہ بل پر مباحث کے لیے ریاستی اسمبلی کو دیے گئے وقت میں توسیع کی ہو ۔صدر جمہوریہ یہ چوں کہ قواعدوضبط کی پاسداری میں انتہائی سختی برتتے ہیں ، اس لیے وہ 23جنوری کے بعد اگر ریاستی اسمبلی درخواست کرتی ہے تو زیادہ سے زیادہ 10دن کی توسیع دیں گے ۔ مدھیہ پردیش اسمبلی اس وقت کے صدر جمہوریہ نے چھتیس گڑھ کی نئی ریاست کی تشکیل کے لیے مباحث کرتے وقت میں توسیع دی تھی ۔ اگر23جنوری کے بعد مدت میں توسیع کی جاتی ہے تو پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کے لیے مرکز کو انتہائی قلیل وقت دستیاب رہے گا ، کیوں کہ علی الحساب بجٹ کے لیے فروری کے پہلے پندرھواڑہ میں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر کمل ناتھ نے حال ہی میں یہ بتایا تھا کہ فروری کے پہلے پندرھواڑہ میں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنے جارہے ہیں ۔ ایجنڈہ کو قطعیت دی جارہی ہے اور اجلاس پندرہ روزہ یا 10نشستوں پر مشتمل ہوگا ،تاہم ماہرین کی رائے ہے کہ اسمبلی خواہ جو کچھ بھی کر لے ،پارلیمنٹ نئی ریاست کی تشکیل کے عمل کو اپنے طور پر جاری رکھ سکتی ہے ۔

President Pranab may give 10 more days to Telangana debate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں