ہندوستان میں اماراتی کمپنیوں کے تحفظ کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

ہندوستان میں اماراتی کمپنیوں کے تحفظ کا تیقن

بنگلور
(پی ٹی آئی)
ہندوستان آج متحدہ عرب امارات(یواے ای)کویقین دلایاہے کہ وہ،اماراتی کمپنیوں اتصالات،ڈی پی ورلڈاوراعمارکے مفادات کاتحفظ کرے گا۔یہ کمپنیاں،ہندوستان میں اپنی سرمایہ کاریوں سے متعلق مسائل میں گھری ہوئی ہیں۔مرکزی وزیرصنعت وتجارت آنندشرمانے یہاں،متحدہ عرب امارات کے وزیرمعاشی امورسلطان بن سعیدالمنصوری کے ساتھ اپنی باہمی ملاقات کے موقع پرکہاکہ\'\'ہم موجودہ حالات میں،کوئی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کئے بغیر،متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے قانونی مفادات کاتحفظ کرنے مقدوربھرکوشش کریں گے\'\'دونوں وزرایہاں،پارٹنرشپ چوٹی کانفرنس2014میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔یواے ای کی جن کمپنیوں کوہندوستان میں اپنی سرمایہ کاریوں سے متعلق مسائل کاسامناہے ان میں ٹیلی کام فرم ایٹلی سیاٹ،ڈہ پی ورلڈ(بحری ٹرمنلس تیارکرنے والی کمپنی)،اعمار(تعمیراتی کمپنی)اورطاقہTAQA(توانائی کمپنی)شامل ہیں۔ایک سرکاری بیان میں کہاگیاہے کہ\'\'شرمانے متحدہ عرب امارات کویقین دلایاہے کہ ہندوستان4کمپنیوں ایٹلی سیاٹ،طاقہ،ڈی پی ورلڈاعماروغیرہ کودرپیش مسائل(کے حل)پرتوجہ دے رہاہے\'\'۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایٹلی سیاٹ کے13ٹیلی کام لائسنس فیس کی واپسی ونیزبنک گارنٹیز(رقومات)کی واپسی کامطالبہ کیاہے۔ہندوستان اورامارات کے درمیان سال2012-13میں جملہ تجارت75بلین ڈالرسے متجاوزرہی۔اسی دوران آنندشرمانے آج یہاں زمبابوے کے وزیرصنعت وتجارت ایم سی بھیماسے بھی ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا۔سرکاری بیان میں کہاگیاہے کہ\'\'شرمانے شعبہ جات زراعت وفوڈپراسیسنگ،جواہرات وزیورات،قرض خطوط اورصلاحیتوں میں اضافہ کے مختلف پروگراموں میں تعاون پراپنے خیالات کااظہارکیا\'\'۔انہوں نے ایسار(کمپنی)اورحکومت زمبابوے کے درمیان خام لوہے سے متعلق750ملین ڈالرکی معاملت کے موجودموقف سے،بھیماکوواقف کرایا۔شرماکے حوالہ سے مذکورہ بیان میں یہ بھی کہاگیاہے کہ\'\'تصفیہ طلب مسائل کی جلداوراطمینان بخش یکسوئی سے دیگرسرمایہ کاروں بالخصوص زمبابوے میں کانکنی اوردیگرشعبہ جات میں ہندوستان سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی\'\'۔دونوں فریقین نے خام ہیروں کی سربراہی اوربوتسوانامیں ہیروں کی تراش اورپالشنگ کاایک انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے تعلق سے ایک طویل مدتی معاہدہ کوقطعیت دینے سے بھی اتفاق کرلیا۔
India will protect legal interests of UAE investors: Sharma

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں