ہند - سعودی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

ہند - سعودی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت

ریاض
(آئی اے این ایس)
ہندوستان اورسعودی عرب نے باہمی تعلقات کوفروغ دینے کیے موضوعات پرآج بات چیت کی۔وزیرخارجہ پی چدمبرم نے جوسعودی عرب کے دورہ پرہیں،آج سعودی مملکت کے نائب وزیراعظم ثانی پرنس مقرن بن عبدالعزیزسے ملاقات کی۔پرنس مقرن خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبدالعزیزکے خصوصی مشیراورسفارت کارہیں۔انہوں نے ریاض میں پی چدمبرم کاپرتپاک خیرمقدم کیا۔چدمبرم کے اس دورہ میں اعلی سطحی وفدبھی ان کے ہمراہ ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع میں بتایاگیاہے کہ دونوں ممالک کے عہدیداروں نے ہند۔سعودی عرب کے مختلف شعبہ جات تعلقات کوفروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔صنعتی اورتجارتی شعبہ جات میں تعاون کے لیے بات چیت مرکوزرہی۔دونوں ممالک کے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات میں سعودی عرب کے وزیرکامرس عرب کے وزیرکامرس صنعت توفیق بن فوزان الرابعہ ہندوستان میں متعین سعودی سفیرسعودالسعدی،سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیرحامدعلی راؤ اوردیگرعہدیدارشامل تھے۔اس دوران آئی اے این ایس کی ایک اطلاع کے بموجب سعودی عرب میں غیرقانونی طورپررہائش اختیارکرنے والے1350تارکین وطن کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ان میں ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ریاض صوبہ کے گورنر پرنس خالدین بندراورڈپٹی گورنرپرنس ترکی بن عبداللہ کی ہدایت پرغیرمجازتارکین وطن کے خلاف22جنوری کوکارروائی شروع کی گئی تھی۔گرفتارکیے گئے ورکرس میں27،حکومت کومطلوب افرادبھی شامل ہیں۔
India, Saudi Arabia discuss enhancing bilateral ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں