سال 2014-15 میں ہندوستان میں ترقی کی شرح زائد از 6 فیصد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

سال 2014-15 میں ہندوستان میں ترقی کی شرح زائد از 6 فیصد

عالمی بینک نے امید ظاہر کی کہ 2014-15 کے دوران ہندوستان کی معیشت کی شرح ترقی زائد از6فیصد ہوگی اور 2016-17 کے دوران یہ اعدادو شمار 7.1فیصد تک ہوں گے کیونکہ عالمی سطح پر طلب کی پابجائی ہوگی اور داخلی سطح پر سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ چین میں توقع ہے کہ ترقی 2014ء میں 7.7فیصد ہوگی اور اس کے دو سالوں کے بعد اس میں کمی ہوکر 7.5 فیصد ہوگی۔ عالمی سطح پر مجموعی گھریلو پیداوار اس سال بڑھ کر 3.2فیصد ہوگی۔ 2013ء میں یہ اعداد وشمار 2.4فیصد تک محدود تھے۔ مجموعی گھریلو پیداوار 2015-16 میں علی الترتیب 3.4 اور 3.5 فیصد ہوگی۔ عالمی بینک نے اپنی گلوبل اکنامک پراسپکٹس (جی ای پی) رپورٹ میں یہ وضاحت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کو اس سال مستحکم کرنے کا بیڑا اٹھایا گیا ہے۔ جبکہ ترقی پذیر ممالک میں ترقی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور بھاری آمدنی والی معیشتیں عالمی مالیاتی بحران کے بعد اپنی معیشت میں بہتری کے رجحان کی طرف گامزن ہیں۔ ورلڈ بینک گروپ کے صدر یانگ کنگ نے کہاکہ بھاری آمدنی والے اور ترقی پذیر ممالک میں ترقی کی شرح مستحکم ہوتی جارہی ہے مگر عالمی معیشت کی بحالی کے ضمن میں اس شعبہ میں گراوٹ کا خطرہ برقرار رہے۔ انہوں نے کہاکہ برقی یافتہ معیشتوں کے مظاہرہ میں بہتری آرہی ہے اور آنے والے مہینوں میں ترقی پذیر ممالک میں اس طرح کا رجحان مستحکم ترقی میں مدد گار ثابت ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ غربت میں کمی لانے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو منظم اصلاحات اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ روزگار کے مواقع کو فروغ، مالیاتی نظام کے استحکام اور سماجی تحفظ میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔ جنوبی ایشیا میں رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کئی سال سے افراط زر میں اضافہ کی وجہہ سے ہندوستان میں کمزور شرح ترقی اور چالو کھاتہ کے خسارہ نے بڑے پیمانہ پر منفی پیداواری خلیج کو بڑھادیا ہے۔ جیسے جیسے معیشت میں بتدریج بحالی ہوگی یہ آہستہ آہستہ بند ہوجائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2013ء کے آواخر میں ترقی بحالی کی طرف گامزن ہوگی اور علاقائی مجموعی گھریلو پیداوار سالانہ اساس پر 2016ء میں تیزی کے ساتھ تقریباً 6.7فیصد ہوگی اور وہ ہندوستان میں مستحکم ترقی کا باعث ہوگی۔

WB projects India's growth at more than 6% in 2014-15

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں