انڈین مجاہدین کے مبینہ سرغنہ تحسین اختر کی جائیداد قرق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-12

انڈین مجاہدین کے مبینہ سرغنہ تحسین اختر کی جائیداد قرق

سمستھی پور
( پی ٹی آئی )
انڈین مجاہدین کے مفرورکن تحسین اخترعرف مونوجسے پٹنہ اور بودھ گیا سلسلہ واربم دھماکوں کے پس پردہ کارفر ماذہن تصورکیاجاتاہے،کی خودسپردگی کی مہلت حتم ہو نے کے بعد آج اس کی جا ئید اد قرق کر لی گئی۔ این آ ئی اے اور بہا ر پو لیس کی مشترکہ ٹیم ،ضلع ہیدڑ کوارٹر سے 12 کلو میڑ دور مو ضع منیا پو ر پہنچی اور تحسین کے والد وسیم اختراوردیگر ارکا ن خا ند ان کی مو جودگی میں اس کی جائیداد قرق کر لی گئی۔ منیار پو ر پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج اصغر امام نے یہ بات بتائی۔ این آئی اے اور پولیس نے مفرور ملزم کی جائیداد قرق کرنے پٹنہ کورٹ کے احکام کی تعمیل کی۔ قبل ازیں تحسین کو 9 جنوری تک خودسپردگی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ امام نے بتایاکہ ٹیم نے مکان سے ایک کمپیوٹر اورایک ٹی وی ضبط کرلیا۔ باور کیا جاتا ہے کہ ےٰسین بھٹکل کی گرفتاری کے بعد تحسین اختر نے انڈین مجاہدین کی کمان سنبھال لی تھی۔ وہ گذشتہ سال 27 اکتوبر کو پٹنہ میں بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کی ریالی کے دوران بم دھماکوں کے علاوہ جولائی میں بودھ گیا میں واقع بدھ مندر میں بم دھماکوں کے پیچھے کار فرما ذہن مانا جاتا ہے۔ گاندھی میدان میں ہوئے بم دھماکوں میں 8افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ بودھ گیا بم دھماکوں میں 2 بدھ بھکشو زخمی ہوئے تھے۔ تحسین 2011 میں گھر سے فرار ہوگیا تھا۔ اس کے چچا تقی اختر نے جو ریاستی جنتادل یو کے لیڈر ہیں، کہا تھا کہ تحسین کا اب ان کے بھائی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ تقربیاً تین سال پہلے ان کی جائیداد کا بٹوارہ ہوچکا ہے۔ ان دھماکوں کے سلسلہ میں بہار اور جھارکھنڈ سے انڈین مجاہدین کارکنوں کی گرفتاری کے باوجود تحسین کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں