پنجاب سرحد پر 180 کروڑ روپئے مالیتی ہیروئین ضبط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

پنجاب سرحد پر 180 کروڑ روپئے مالیتی ہیروئین ضبط

بی ایس ایف کے جوانوں نے پنجاب سے متصل ہند۔پاک بین الاقوامی سرحد کے قریب منشیات کے 36 پیاکٹس ضبط کئے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ہیروئین ہے۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل پنجاب فرنٹےئر ہیڈ کوارٹرس نے بتایاکہ امرتسر میں نوشیرا ڈھلا سرحدی علاقہ میں متعین سپاہیوں نے رات 3:15 بجے بعض مشتبہ افراد کی نقل و حرکت محسوس کی۔ سرحد سے دور رکھنے انہیں خوفزدہ کرنے کے مقصد سے بی ایس ایف نوجوان نے 5روانڈ فائرنگ کی جس پر وہ پاکستانی علاقہ میں فرار ہوگئے۔ صبح سپاہیوں نے علاقہ میں تلاشی لی جس پر ہیروئین کے 20پیاکٹس اور ایک پستول برآمد ہوئے۔ ایک اور واقعہ میں بی ایس ایف جوانوں نے فیروز پور میں سرحد سے 16پیاکٹ منشیات، ایک پستول، ایک میگزین اور 6راونڈ کارتوس برآمدکئے۔ پنجاب سے متصل پاکستان کی سرحد پر ضبط شدہ ہیروئین کی مالیت بین الاقوامی مارکٹ میں 180کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ یہ منیشات ایسے وقت ضبط کی گئیں جب کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر گانجہ کی بھاری مقدار ضبط ہونے پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے نتیجہ میں پاک مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفر نگر اور سری نگر کے درمیان چلائی جانے والی کاروان امن بس منسوخ کردینا پڑا۔

Rs 180 cr-worth drug, munitions seized along Pak border

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں