تانڈور ایس پی بی۔ راجکماری کی پریس کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

تانڈور ایس پی بی۔ راجکماری کی پریس کانفرنس

خاطی ڈاکٹر کے خلاف نربھئے قانون اور دفعہ 323/بھی درج کئے جائیں گے، لڑکی کو جوگن بنائے جانے کی اطلاعات کی تحقیقات جاری
لڑکیوں سے متعلق واقعات میں صحافی صرف شکایت پر مبنی خبریں ہی لکھیں قیاس آرائی پر مبنی خبروں کے خلاف کاروائی کے لئے قوانین موجود
تانڈور میں ایس پی ضلع رنگا ریڈی (رورل ) محترمہ بی۔ راجکماری کی پریس کانفرنس

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع رنگاریڈی ( رورل ) محترمہ بی۔ راجکماری نے بتایا ہیکہ یہاں علاج کی غرض سے گئی ہوئی ایک لڑکی کے ساتھ اپنے کلینک میں دانتوں کے ڈاکٹر شیٹی بسواراج کی جانب سے دست درازی کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں روانہ کردیا ہے گذشتہ رات یہاں دفتر ڈی ایس پی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ضلع رنگاریڈی ( رورل ) محترمہ بی۔ راجکماری نے اعلان کیا کہ خاطی ڈاکٹر کے خلاف " نربھیہ قانون " کے ساتھ ساتھ دفعہ 323/ کا اضافہ بھی کیا جائے گا ۔یہاں کے پدیمول منڈل میں ایک اونچی ذات کے ضعیف شخص کے ساتھ ایک کمسن دلت طبقے کی لڑکی کی شادی اور پھر اس لڑکی کو جوگن بنائے جانے کی اطلاعات پر ضلع ایس پی محترمہ بی۔ راجکماری نے سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ ہائی ٹیک دور میں بھی اس طرح کی غیر انسانی رسم انتہائی غلط عمل ہے جس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ضلع ایس پی نے کہا کہ سائنسی ترقی کے عروج کے اس دؤر میں بھی مواضعات میں ہنوز جوگن، بھانا متی کے بشمول دیگر غیر سماجی رسم و رواج اور غلط عقائد کا جاری رہنا باعث تشویش ہے ضلع ایس پی محترمہ بی۔ راجکماری نے بتایا کہ اتوار کے دن پدیمول منڈل میں 12/سالہ لڑکی سے 60/سالہ ضعیف شخص کی جانب سے شادی کئے جانے کی ان کے پاس اطلاعات ہیں تاہم متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے کوئی شکایت بھی انہیں موصول نہیں ہوئی ہے اس اطلاع کے ساتھ ہی مقامی پولیس عہدیداروں نے جائے مقام پر پہنچ کر تحقیقات انجام دی ہیں ضلع ایس پی نے اعلان کیا کہ مقامی ولیج ریونیو آفیسر(وی آر او) سے اس جوگن معاملہ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے تحقیقات انجام دی جائیں گی اور ساتھ ہی بہت جلد محکمہ پولیس کی جانب مذکورہ غلط رسم و رواج اور غلط عقائد کے خلاف مواضعات میں عوامی فنکاروں کے ذریعہ عوام میں شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جائیں گے ضلع ایس پی محترمہ بی۔ راجکماری نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ لڑکیوں سے متعلق پیش آنے والے واقعات میں صحافی صرف تحریری شکایت پر مبنی خبریں ہی لکھیں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایسے واقعات میں قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی اشاعت کے خلاف کاروائی کے لئے قوانین موجود ہیں ۔ضلع ایس پی نے انکشاف کیا کہ ضلع میں اندرون آٹھ ، دس یوم سب انسپکٹران پولیس کے تبادلے کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی محترمہ بی۔ راجکماری نے انکشاف کیا کہ وقارآباد کے سی اون چرچ کے پادری سنجیولو کے قتل میں ملوث ملزمین اور اس معاملہ میں ملوث دیگراہم افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے جنہیں بہت جلد گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں روانہ کردیا جائے گا اس موقع پر ضلع ایس پی نے پریس کانفرنس میں موجود ڈی ایس پی تانڈور شیخ اسمٰعیل کو ہدایت دی کہ وہ یالال کی جننگ فیکٹری میں کسانوں کو بطور معاوضہ اداکی گئی رقم میں نقلی نوٹوں کی حوالگی کی تحقیقات انجام دیں اور اس سلسلہ میں فیکٹری سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کے مکانات کی بھی تلاشی لی جائے ۔ تصویر : ضلع ایس پی محترمہ بی۔ راجکماری پریس کانفرنس میں ( ایس این بی )


--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں