Gujarat riots unforgivable, unforgettable: Nitish Kumar
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے اس بیان پر سخت اعتراض کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گجرات فسادات پر نریندر مودی اگر خاطی نہیں ہیں تو انہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ نتیش کمار نے سلمان خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ گجرات فسادات ناقابل معاف اور ناقابل فراموش ہیں۔ نریندر مودی کا ان فسادات میں رول مسلمہ ہے۔ مجرمین کو کسی بھی قیمت پر معاف نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے مصلحت آمیز انداز میں اظہار خیال کیا کہ جب آپ کسی کے گھر مہمان ہوتے ہیں، ان کا کھانا کھاتے ہیں اور ان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو یہ کہنا بداخلاقی ہوگی کہ میزبان اچھا نہیں ہے۔ نریندر مودی اگر گجرات فسادات میں قصوروار نہیں ہیں تو انہیں معافی مانگنے کی کیا ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ سلمان نے یہ بھی کہا کہ اگر مودی فسادات کیلئے ذمہ دارہیں تو پھر عدالت میں انہیں کلین چٹ کیوں دی گئی؟ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی اور اب تک کیوں نہیں کی گئی؟




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں