بابری مسجد کے مقام پر پوجا - انتظامیہ کی جانب سے تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

بابری مسجد کے مقام پر پوجا - انتظامیہ کی جانب سے تردید

رام مندر کے حامی ایک گروپ نے آج ادعا کیا ہے کہ اس نے بابری مسجد کے احاطہ میں مذہبی سرگرمیاں انجام دی ہیں تاہم مقامی انتظامیہ نے اسے مسترد کردیا ہے۔ شری رام سیوا سمیتی کے نمائندوں نے ادعا کیا کہ مقامی انتظامیہ نے انہیں اجازت دی جس کے بعد انہوں نے متنازعہ مقام پر رام للا کے مندر میں مذہبی رسوم ادا کرنے کے بعد کلش نصب کیا۔ سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام جنم بھومی کی محصلہ اراضی پر کسی بھی قسم کی مذہبی سرگرمیوں پر روک لگائی ہے۔ صرف سپریم کورٹ کی جانب سے مقررہ کردہ اچاریہ ستیندر داس کو ہی متنازعہ مقام پر ہندورسومات کے مطابق روزانہ پوجا کی سرگرمیاں انجام دینے کا اختیار ہے۔ تاہم مقامی انٹلی جنس یونٹ کے سربراہ کے این تیواری نے متنازعہ مقام پر ایسی کسی بھی سرگرمی کی تردید کی اور کہاکہ سمیتی نے کچھ پروگرام کیا اوربابری مسجد کی حد بندی تک پہونچے جہاں انہیں احاطہ میں داخلہ ونے سے روک دیاگیا۔ جس کے بعد انہوں نے متنازعہ مقام سے دور کلش نصب کیا۔ صدر پجاری اچاریہ ستیندر داس نے بھی گربھ گرہ میں کلش حاصل کرنے کی تردید کی جہاں رام کی مورتیاں متنازعہ مقام پررکھی ہیں۔

Group `performs` puja inside Babri Masjid; administration denies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں