وزیراعظم منموہن سنگھ کی جمعہ کو پریس کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

وزیراعظم منموہن سنگھ کی جمعہ کو پریس کانفرنس

وزیراعظم منموہن سنگھ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے دوران وہ پالیسی ٹھپ ہونے کے بارے میں تاثر کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کرپشن اور قیمتوں میں اضافہ کے مسائل پر توجہ دینے کے علاوہ معیشت کو فروغ دینے کیلئے بعض اقدامات کا اعلان کریں گے۔ منموہن سنگھ نے جو مسلسل دسویں سال اقتدار پر ہیں بنیادی طورپر تین اہم شعبوں سیاست، معیشت اور خارجہ پالیسی پر اظہارخیال کریں گے اور اس بارے میں وضاحت کریں گے کہ کیا حاصل کیا گیا ہے اور کیا باقی ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ توقع ہے کہ وہ کرپشن اور قیمتوں میں اضافہ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا اعلان کریں گے۔ ان مسائل پر حکومت کو شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کرپشن کے تعلق سے منموہن سنگھ توقع ہے کہ لوک پال بل کی منطوری اور اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے فریم ورک کے تعین سے متعلق دیگر قوانین اور تجاویز کا حوالہ دیں گے۔ افراط زر کے تعلق سے ماہر معاشیات وزیراعظم اس کی وجوہات بیان کریں گے۔ معیشت کے تعلق سے توقع ہے کہ وہ اس بات کو واضح کریں گے کہ اگرچہ ملک کو گذشتہ دہے کے دوران دو مرتبہ عالمی کساد بازاری کی مار جھیلنی پڑی لیکن اوسط شرح ترقی غیرمعمولی رہی۔

Prime Minister Manmohan Singh Friday Press Conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں