قاہرہ
(رائٹر)
اس ہفتہ محمدمرسی کے دستوری ریفرنڈم میں ناکامی کے بعدسے مصری حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔جس کے نتیجے میں مرسی کومعزول کرنے والے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی کی صدارتی کوشش کوقطعی تحریک حاصل ہوگی۔سمجھاجاتاہے کہ دوبارہ تحریرکردہ دستورکی منظوری ایک اخذکردہ نتیجہ ہے۔مرسی کی اخوان المسلمین جسے ممنوعہ قراردیاگیاہے وہ رائے دہی نہیں کے بجائے بائیکاٹ پرزوردے رہی ہے۔توقع ہے کہ فوجی تائیدی نظم جواسلام پسندحکومت کامتبادل بن گیاہے اس کے لیے تائیدکے مظاہرے میں مرسی کاتختہ الٹنے کے حامی مصری اثبات میں ووٹ دیں گے۔حکومت شہریوں پرزوردے رہی ہے کہ وہ کل اورچہازشنبہ کوبڑی تعدادمیں رائے دہی میں اپناووٹ ڈالیں۔تجزیہ نگاروں کاکہناہے کہ اسے بڑی تعدادمیں رائے دہندوں کی آمداوراثبات میں ووٹ کی توقع ہے جوانتخابات کوجوازکی مہرثبت کرنے کے لیے نئے نظم کی فراہمی پراخوان المسلمون کے حاصل کردہ ووٹوں سے زائدہوں گے۔مصراپنی تاریخ کے فیصلہ کن مرحلہ کی دہلیزپرکھڑاہواہے۔اس کے نتائج کاساری دنیاانتظارکررہی ہے۔سیسی نے عوامی بیان میں کل یہ بات بتائی جس میں آج تک انہوں نے واضح ترین اندازمیں انتخابی مقالبے کااعلان بھی کردیاہے۔انہوں نے بتایاکہ اگرمیں مقابلہ کروں تویہ کاروائی صرف عوام کی درخواست پرہونی چاہئے اورساتھ ہی ساتھ فوج کاخط اعتمادبھی حاصل ہوناچاہئے۔59سالہ سیسی جنہیں ان کے حامی ایک نجات دہندہ قراردیتے ہیں جوگزشتہ تین سال سے متاثرہ ملک میں استحکام بحال کرے گی۔سیسی نے مصرمیں پہلے آزادانہ انتخاب کے بعدمحمدمرسی کو3جنوری کومرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پرمظاہروں کے بعدمعزول کردیاتھا۔ان کے اسلام پسندحریف انہیں بغاوت کامحرک سمجھتے ہیں جس سے مصرکی جدیدتاریخ میں بدترین تاریخی تنازعہ پیداہواہے۔ریفرنڈم جیسے جیسے قریب آرہاہے ویسے ویسے سیسی کے حامی انہیں اوردستورکوایک ہی قراردے رہے ہیں۔قاہرہ کی ایک عمارت پرلٹکتے ہوئے بیانرمیں دستورکے لیے ہاں کے الفاظ درج تھے جبکہ فوجی یونیفارم میں ملبوس سیسی کی تصویربھی اس کے بازوموجود تھی۔
Egypt urges citizens to vote in referendum on new constitution
2014-01-14
تاریخ اشاعت : 2014-01-14
زمرہ
arab-muslim
مصر کے شہری مابعد مرسی فوجی تائیدی دستور پر رائے دہی کیلیے تیار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں