پاکستان کی موجودہ صورتحال کیلیے سابق حکومتیں ذمہ دار - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

پاکستان کی موجودہ صورتحال کیلیے سابق حکومتیں ذمہ دار - نواز شریف

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کی موجودہ ابترصورتحال کیلئے سابق حکومتوں کوذمہ دارٹھیرواتے ہوئے یہ اعتمادبھی ظاہرکیاکہ ملک ایک بارپھرترقی کی منزلیں طے کرے گا۔انہوں نے کہاکہ سابق حکومتوں نے اہم مملکتی معاملات کونظراندازکردیا۔اگرحکومتوں نے قومی مفادات سے متعلق فیصلے کئے ہوتے توآج حالات اس کے برعکس اورقطعی مختلف ہوتے۔انہوں نے۷ صوبہ پنجاب کے فیصل آبادمیں قائم پرائم منسٹرس ہاؤزمیں ارکان اسمبلی وپارلیمنٹ کے ساتھ ایک اجلاس میں کہاکہ نظم ونسق کی ابترصورتحال کے باوجودمعاشی صورتحال سے مثبت اشارے مل رہے ہیں اوریہ ایک اچھی اورحوصلہ افزاعلامت ہے جسے خودعالمی برادری بھی تسلیم کررہی ہے۔شریف نے وضاحت کی کہ ان کی حکومت کی کوشش اوربامقصدپالیسیوں کی بناپرپاکستان ایک بارپھرترقی کی راہ گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرہم نظم ونسق کی صورتحال بہتربنانے میں کامیاب ہوجائیں توپاکستان ترقی کی راہ چھلانگیں لگاتانظرآئے گا۔یوتھ بزنس لون اسکیم سے ہزاروں نوجوان مستفیدہوں گے اورنتیجہ میں معیشت کوفروغ حاصل ہوگا۔ان نوجوانوں کی رہنمائی ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ موثراوربامقصدطورپرکامیابی کے ساتھ قرض کی رقم کوبروئے کارلاسکیں۔انہوں نے اجلاس میں شریک قانون سازوں کوبتایاکہ بیشترنوجوانوں نے زراعت کیلئے درخواستیں پیش کی ہیں جواس بات کاثبوت ہے کہ شعبہ زراعت ترقی پذیرہے۔نوازشریف نے کہاکہ یوروپی یونین نے پاکستان کوجی ایس پی+کادرجہ سے نوازاہے جوفیصل آباد میں ٹیکسٹائل صنعت کیلئے خصوصی ترغیب ہے تاہم اس درجہ سے استفادہ کیلئے بجلی کی قلت کامسئلہ حل کرناضروری ہوگا۔شرکاء نے ان کی توجہ علاقہ میں طبی سہولتوں کی کمی کی جانب مبذول کرائی توانہوں نے اس پردھیان دینے کاتیقن دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کی پالیسی،ملک کے طول وعرض میں طبی سہولتیں عام کرناہے
Previous governments responsible for state of affairs: Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں