آندھرا پردیش میں خشک موسم کی پیش قیاسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

آندھرا پردیش میں خشک موسم کی پیش قیاسی

ساحلی آندھرا ، تلنگانہ اور رائلسیما میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ محکمہ ء موسمیات کے ذرائع نے بتا یا کہ آئندہ 2دن کے دوران موسم میں کوئی نمایاں تبدیلی پیش نہیں آئے گی۔ حیدر آباد اور پٹروسی علاقوں میں آئندہ 2دنوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ صبح کے اوقات میں کہر یا دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29ڈگری سلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا جائے گا۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست کے تینوں علاقوں میں موسم عام طور پر خشک رہا۔ پیر کے دن رائلسیما اور تلنگانہ کے ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ آئی، تاہم ساحلی آندھرا کے ایک یا دو مقامات پر اس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ساحلی آندھرا اور تلنگانہ کے ایک یا دو مقامات پر یہ معمول سے قابل لحاظ حد تک زیادہ رہا، تاہم رائلسیما کے ایک یا دومقامات پر یہ معمول سے کچھ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس حکیم پیٹ اور عادل آباد میں درج کیا گیا۔

Dry weather predicted in Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں