سعودی عرب - سال 2004 میں خودکش حملے کے قائد کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-14

سعودی عرب - سال 2004 میں خودکش حملے کے قائد کو سزائے موت

دوبئی
(رائٹر)
سعودی عرب کی ایک عدالت نے بحراحمرکے شہرینبع میں ایک بیرونی کمپنی کے دفاترپرخودکش حملہ میں ملوث عسکریت پسندوں کے سیل کے قائدکوسزاسنائی۔جبکہ یہ حملہ دس سال قبل ہواتھاجس میں پانچ مغربی شہری ہلاک ہوئے تھے۔سرکاری میڈیانے یہ بات بتائی۔خبررساں ادارہ نے بتایاکہ ایس پی اے کاکہناہے کہ دیگر10کوحملہ میں معاونت کی پاداش میں3تا12سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔مئی2004ء حملہ2003ء میں القاعدہ مہم کاحصہ تھاجس کامقصد امریکہ کے حلیف شاہی حکومت کوعدم استحکام کاشکاربناناتھا۔حکومت سعودی عرب میں2006ء میں متعدد عسکریت پسندوں کوہلاک یاگرفتارکرلیاتھا۔بنددق برداروں نے دوامریکی شہریوں،دوبرطانوی شہریو ں اوردوآسٹریلیائی شہروں کوپیٹروکیمیکل دفترمیں ہلاک کردیاتھا۔ایس پی اے نے سزائے موت دئیے گئے لوگوں یادیگرسزایافتہ عسکریت پسندوں کے نام نہیں بتائے بلکہ صرف اعدادکے ذریعہ ہی ان کی شناخت کی گئی ہے۔مشتبہ اولین عسکریت پسندکودہشت گردی سیل میں حصہ لینے کاقصوروارقراردیاگیاجس کے ذریعہ ینبع میں ایک کمپنی پرخودکش کاروائی عمل میں آئی تھی۔ایس پی اے نے سیل میں ان کے موقف کی تفصیلات کے بغیریہ بات بتائی۔گروپ کے دیگرارکان کوکمترالزامات کے تحت قصوروارقراردیاگیاجن میں یمن کی سرحدسے دراندازی کرنے والے ایک فردکوحملے کی کاروائی میں حصہ لینے میں شامل کیاگیا۔عدالت نے فیصلے کے خلاف ان لوگوں کواپیل کے لیے30دن کا وقت دیاہے۔ینبع حملہ تارکین وطن،سعوی میں کارگزارمغربی شہریوں اورسعودی سیکیوریٹی فورسیس کے خلاف سلسلہ واربم اندازی اورفائرنگ کے واقعات میں ہی حملہ رہاہے۔ریاض میں2006ء میں القاعدہ کی مہم کو کچلتے ہوئے اپنے سیکیوریٹی جیلوں میں11000سے زائد افرادکوقیدکرلیا۔
Court sentences leader of 2004 Saudi attack to death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں