راہل گاندھی کو کانگریس کا وزارت عظمیٰ امیدوار بنائے جانے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

راہل گاندھی کو کانگریس کا وزارت عظمیٰ امیدوار بنائے جانے کا امکان

وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے تیسری بار وزیر اعظم بننے سے انکار کے بعد اب آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی 17 جنوری کو یہاں ہونے والی میٹنگ میں پارٹی نائب صدر راہول گاندھی کو آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے وزیراعظم کے عہدے کی امیدواری پر مہر تصدیق ثبت کرنے کا پورا امکان ہے۔ کانگریس پارٹی میں کافی وقت سے مسٹر گاندھی کو وزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار بنائے جانے کا مطالبہ ہورہا ہے حال میں چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی ہزیمت کے بعد اس مطالبہ نے مزید زور پکڑ لیا اور اس کے کچھ سینئر لیڈروں کا بھی موقف ہے کہ کانگریس کو اپنے امیدوار کا اعلان کردینا چاہئے۔ اس طرح قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ رہی تھیں کہ پارٹی عام انتخابات سے قبل ہی مسٹر گاندھی کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا سکتی ہے لیکن مسٹر نسگھ نے ان قیاس آرائیوں پر روک لگادی ہے۔ چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی کو کہنا پڑا تھا کہ پارٹی مناسب وقت پر اپنے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار کا اعلان کرے گی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کے وزیراعظم کے طورپر تیسری اننگزنہ کھیلنے اور انتخابات کے بعد نئے وزیراعظم کو اقتدار کو منتقل کرنے کو لے کر جمعہ کو کئے گئے اعلان کے بعد پارٹی کےئے مسٹر گاندھی کی امیدواروں کا اعلان کرنا آسان ہوگا اور اس اعلان کیلئے اے آئی سی سی کا پلیٹ فارم زیادہ مناسب ہوگا۔ ڈاکٹر سنگھ نے مسٹر راہل گاندھی کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے موزوں امیدوار بتاکر ان کی امیدواری کی کا عندیہ دیا تھا اور اس کے فوراً بعد کانگریس نے بھی ایسے ہی اشارہ دئیے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جناردھن دیویدی نے کہاکہ پارٹی کا یہ موقف رہا ہے کہ سونیا گاندھی کے بعد پارٹی میں مسٹر گاندھی دوسرے نمبر پر ہیں۔ جب بھی پارٹی میں وزیراعظم کے عہدے کی امیدواری کے بارے میں سوال اٹھے گا تو پوری پارٹی چاہے گی کہ مسٹر گاندھی یہ عہدہ سنبھالیں۔ مسٹر دویدی نے کہاکہ جہاں تک اصولوں کی بات ہے پوری پارٹی اور پوری دنیا جانتی ہے کہ جب بھی کانگریس میں وزیراعظم کے عہدے کی دعویداری کا سوال اٹھے گا تو مسٹر گاندھی کا نام سرفہرست ہوگا لیکن سیاسی پارٹیوں کے کچھ ضابطہ اور اصول ہوتے ہیں۔ پارٹی کے نوجوان لیڈروں کا اس بات پر پہلے سے زور رہا ہے کہ مسٹر گاندھی کو وزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار قراردیاجائے۔ ان کا خیال ہے کہ پارٹی انتخابات میں وزیراعظم کے اعلان کے ساتھ اترے گی تو اس سے فائدہ ہوگا۔ چار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سٹر گاندھی نے جو سرگرمی دکھائی ہے اس سے پارٹی کارکنوں میں کافی جوش ہے۔ لوک پال بل پاس کرنے، آدرش گھوٹالے پر واضح موقف اختیار کرنے، دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کو حمایت اور سرمایہ داروں کے اجلاس میں اقتصادی محاذ پر مسٹر گاندھی نے اپنے مضبوط عزائم کا مظاہرہ کیا ہے۔ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ طلب کرکے مسٹر گاندھی نے انہیں مہنگائی اور بدعنوانی سے نمٹنے کیلئے ہدایات بھی دیں۔ اس سے پارٹی کو لگ رہا ہے کہ اب مسٹر گاندھی کی امیدواری کے اعلان میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ مسٹر گاندھی کو پارٹی میں بڑا عہدہ دینے کے زبردست مطالبہ کے بعد انہیں گذشتہ سال جنوری میں جے پوری اجلاس کے دوران پارٹی کا نائب صدر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے مسٹر گاندھی پارٹی میں اہم فیصلوں میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

Congress hints at Rahul's anointment as PM candidate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں