ہندوستان کا مواصلاتی سٹیلائٹ کامیابی کیساتھ مدار میں پہنچ گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-06

ہندوستان کا مواصلاتی سٹیلائٹ کامیابی کیساتھ مدار میں پہنچ گیا

ہندوستان نے خلائی شعبہ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آج خلائی گاڑی جی ایس ایل اوی۔ڈی 5 کی کامیاب پرواز کے ساتھ مواصلاتی سٹیلائٹ GSAT-14 کو مدار میں نصب کردیا ہے۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کا گذشتہ چار سال میں جی ایس ایل وی کا یہ پہلا کامیاب مشن ہے۔ اس سے پہلے 2010ء میں اپریل اور دسمبر میں دو مشن ناکام ہوگئے تھے۔ ان میں ایک ملک میں ہی تیار کئے گئے گرایوجینک انجن کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا جب کہ دوسرا روس میں تیار کردہ انجن کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان کرایو ٹکنالوجی استعمال کرنے والے منتخب ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم منموہن سنگھ نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے اسرو کے صدرنشین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کو روانہ کردہ اپنے پیغام میں کہاکہ براہ کرم آپ کی ٹیم اور آپ کے لئے میری دلی مبارکباد قبول کیجئے۔ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ سنگھ نے کہاکہ کامیابی ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرس کی انتھک جدوجہد،مہارت اور مسابقانہ اہلیت کا نتیجہ ہے۔

Indian GSLV successfully lofts GSAT-14 satellite

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں