ویلنگٹن اور وسطی نیوزی لینڈ میں طاقتور زلزلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

ویلنگٹن اور وسطی نیوزی لینڈ میں طاقتور زلزلہ

ویلنگٹن
(رائٹر)
دارالحکومت ویلنگٹن کے بشمول وسطی نیوزی لینڈمیں آج6.3ڈگری شدت کاایک زلزلہ محسوس کیاگیالیکن کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اورنقصان بیشترمعمولی رہا۔ایک منٹ طویل زلزلہ کامرکزدیہی ویراراپاعلاقہ میں تھاجوویلنگٹن کے شمال مشرق میں تقریبا120کلومیٹرکی دوری پرہے۔اس زلزلہ کی گہرائی50کلومیٹربتائی گئی ہے۔جی این ایس سائنس میں سرکاری سسمالوجسٹس نے یہ بات کہی۔ویراراپاعلاقہ میں مکانات کونقصان پہنچااورچمنیاجھک گئیں،کھڑکیوں اوردروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس نیشنل ہیدکوارٹرس کے ایک ترجمان نے رائٹرسے یہ بات کہی۔انھوں نے کہاکہ علاقہ میں چٹانیں گرنے کے کئی واقعات پیش آئے اورشاہراہ پرپھسلن پیداہوگئی اورباقی نقصان معمولی رہا۔یہ زلزلہ شمالی جزیرہ کے درمیان اورجنوبی جزیزہ کے بالائی حصوں میں محسوس کیاگیا۔زائدازایک درجن مابعدزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت4.5ڈگری ریکارڈکی گئی۔ویلنگٹن ایرپورٹ میں زلزلہ کے دوران رفتہ رفتہ چلنے کوفروغ دینے کیلئے چھت سے ایک بڑے ایگل ماڈل کومعطل کردیاگیالیکن کسی کوکوئی گزندنہیں پہنچی۔علاقہ میں ایک عام تعطیل کی وجہ سے بیشتر دفاتراورکاروباری ادارے بند تھے۔

اٹلی میں زلزلہ کے جھٹکے کسی نقصان کی اطلاع نہیں
روم
(رائٹر)
ایک زلزلہ کی وجہ سے آج جنوبی اٹلی دہل کررہ گیااورمقامی باشندوں کوسٹرکوں پرنکلنے پرمجبور کردیالیکن فوری طورپرکسی کے زخمی ہونے یاشدیدنقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔یہ زلزلہ جس کی شدت امریکی جیالوجیکل سروے کی جانب سے4.4ڈگری بتائی گئی ہے اوراٹلی کے سائنس دانوں نے اس کی شدت4.2ڈگری بتائی ہے۔یہ زلزلہ گنجاش آبادی والے شہروں نیپلس،اسرنیااوربونیونٹومیں محسوس کیاگیا۔اٹلی کی سیول پروٹیکشن ایجنسی نے کہاہے کہ وہ امکانی طورپرزخمی ہونے والوں اورنقصان کاجائزہ لے رہے ہیں۔ایک ایسا ہی زلزلہ کیمپنیااورمولائس علاقوں کے درمیان اسی دیہاتی علاقہ میں محسوس کیاگیاتھاجہاں29دسمبرکو5.2ڈگری شدت کازلزلہ آیاتھا۔اس زلزلہ کامرکز14.5کلومیٹرس کی گہرائی میں تھااوریہ زلزلہ صبح8:12بجے محسوس کیاگیا۔امریکی جیالوجیکل سروے نے یہ بات بتائی۔
Strong 6.3 Magnitude Earthquake Strikes Central New Zealand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں