برطانیہ - ہندوستانی بچہ کی موت پر نسلی ریمارکس - ایک شخص پر فرد جرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

برطانیہ - ہندوستانی بچہ کی موت پر نسلی ریمارکس - ایک شخص پر فرد جرم

لندن
(پی ٹی آئی)
برطانوی پولیس نے اسکاٹ لینڈمیں ایک ہندوستانی نژادبچہ کی موت کے ضمن میں فیس بک پرنسلی ریمارکس پوسٹ کرنے پر19سالہ ایک لڑکے الزامات وضح کئے ہیں۔شمال مغربی برطانیہ کے علاقہ کمبریاسے تعلق رکھنے والے وارن بٹلرنامی اس شخص کو3سالہ بچہ میخائل کولرکی موت پرسماجی رابطہ کے نیٹ ورک کے غلط استعمال کے معاملہ میں موردالزام ٹھہرایاگیا۔اس بچہ کی ہندوستانی نژادماں روسدیپ کولرپراپنے ہی بچہ کے قتل کاالزام عائدکاکیاگیاہے۔سماجی رابطہ کی سائٹس پرنازیباتبصرے پوسٹ کرنے پرہمپشائرلویس نے2میں سے ایک شخص کوگرفتارکرلیااورپوچھ تاچھ کی۔بٹلرکوضمانت پررہاکردیاگیاہے تاہم اسے13فروری کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔بچہ کی موت کے معاملہ کی تحقیقات ڈربی شائرمیں پولیس کی جانب سے جاری ہے۔اسی دوران روسدیپ اسٹرلنگ شائرمیں واقع جیل میں ہنوزقیدہے۔33سالہ اس خاتون نے مبینہ طورپرجاریہ ماہ کے اوائل میں اپنے بچہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعدبڑے پیمانہ پرتلاشی کارروائی شروع کی گئی اورایڈیبرک کے علاقہ میں واقع جنگلات میں اس کی باقیات پائی گئیں۔اس کے بعدخاتون پرقتل اورثبوت مٹانے کے جرم میں الزامات وضح کئے گئے۔
British teenager charged for racial comment on Mikaeel Kular's death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں