قاہرہ میں بم دھماکے 5 ہلاک - اسلام پسند عناصر پر الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

قاہرہ میں بم دھماکے 5 ہلاک - اسلام پسند عناصر پر الزام

قاہرہ
(پی ٹی آئی)
مصرکے دارالحکومت قاہرہ آج3دھماکوں سے دہل کررہ گیاجن میں ایک خودکش بم دھماکہ بھی شامل ہے جوپولیس ہیڈکوارٹرپرہوا۔2011کی انتقاضہ(25جنوری2011)کی تیسری سالگرہ سے عین قبل ان دھماکوں میں5افرادہلاک اورتقریبا100زخمی ہوگئے۔پہلاطاقتوردھماکہ‘مبینہ طورپرایک خودکش حملہ آورنے کیاجس نے دھماکواشیاسے لدی اپنی گاڑی‘قاہرہ سیکوریٹی دائرکٹریٹ کے اطراف قائم سیکوریٹی باڑھ میں گھسادی۔4افرادہلاک اور76زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ اوروزارت صحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔2گھنٹے بعددوسرادھماکہ‘غیزہ میں ایک میٹرواسٹیشن کے قریب پولیس گاڑی پرایک چھوٹادھماکوآلہ پھینکنے سے ہوا۔کم ازکم ایک شخص ہلاک اور11زخمی ہوگئے۔تیسرادھماکہ‘غیزہ کے اہرام(اہرام مصر)کے قریب ایک پولیس اسٹیشن پرہوا۔اس اسٹیشن پرپھینکے گئے بم کے دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزارت داخلہ کے عہدیدارنے یہ بات بتائی۔گذشتہ3جولائی کوطاقتورفوج کی جانب سے صدرمحمدمرسی کی بے دخلی کے بعدفوج اورپولیس پرہوئے متعددحملوں کے لئے اسلام پسندعناصرکوموردالزام ٹھہرایاگیاہے۔اسی دوران وزیراعظم عازم الببلاوی نے قاہرہ میں بم دھماکہ کے حوالہ سے کہاکہ’’یہ مصراوراس کے عوام کی کامیابی میں خلل ڈالنے کی‘شرپسنددہشت گردقوتوں کی مایوسانہ کوشش ہے۔عوام نے تبدیلی کاایک روڈمیاپ کی ترتیب اورنئے دستورکی منظوری کاکارنامہ انجام دیاہے‘‘۔بی بی سی کی اطلاع کے بموجب القاعدہ سے منسوب عسکریت پسندگروپ‘انصاربیت المقدس نے پولیس ہیڈکوارٹرپرحملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔اس دھماکہ میں‘پولیس ہیڈکوارٹرکی عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے اڑگئے اورعمارت کے اگلے حصے منہدم ہوگئے۔قریبی واقع اسلامک آرٹس میوزیم کوزبردست نقصان پہنچا۔دھماکہ اس قدرشدیدتھاکہ اس کی آواز6کیلومیٹردورتک سنی جاسکی۔سرکاری ٹی وی نے خبردی ہے کہ تحقیقاتی عہدیداروں کومشتبہ خودکش بم بردارکی نعش کی باقیات دستیاب ہوئی ہیں۔ایک عینی شاہدخاتون نے بتایاکہ انہوں نے ایک تباہ شدہ گاڑی کودیکھاجس پرخون کے نشانات تھے۔یہ گاڑی پولیس کمپاؤنڈکے سامنے ٹھہری ہوئی تھی۔ٹی وی فوٹیج میں دکھایاگیاکہ دھماکہ کے بعدمذکورہ عمارت سے دھویں کے کثیف بادل اٹھ رہے تھے۔پولیس نے سارے علاقہ کوگھیرے میں لے لیاہے۔
Cairo blasts kill 5 ahead of Egypt uprising's anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں