صدر جمہوریہ کی دعوت - شاہ بھوٹان کی 5 روزہ دورہ پر ہندوستان آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

صدر جمہوریہ کی دعوت - شاہ بھوٹان کی 5 روزہ دورہ پر ہندوستان آمد

بھوٹان کے راجا جگمے کھسیر نامگیال وانگ چک 5دن کے سرکاری دورہ پر آج یہاں اپنی اہلیہ جتسن پیما کے ساتھ پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔ گذشتہ سال ایندھن پر رعایتوں کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں آئی کشیدگی کو دورکرنے کی بھی کوشش اس دورہ کے دوران کی جائے گی۔ ادھر کے 12 مہینوں میں شاہ وانگ چک کا یہ دوسرا دورہ ہند ہے۔ البتہ بھوٹان میں عام انتخابات کا بعد یہ پہلا دورہ ہے۔ شاہ بھوٹان راشٹرا پتی بھون میں دو دہائی کے بعد تزئین اور مرمت سے گزرے ہوئے دوارکا سوٹ میں قیام کرنے والے پہلے سربراہ مملکت ہوں گے۔ شاہ بھوٹان جگمے کیسر نامگیال وانچک صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی دعوت پر آئے ہیں اور ان کے ساتھ وزیر خارجہ، وزیر داحلہ اور وزیر اقتصادی امور پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آیا ہے۔ خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ اور آرمی کے ساتھ جنرل بکرم سنگھ کے ساتھ ان کی ملاقات آج طے ہے، جبکہ کل وہ وزیراعظم کے علاوہ صدرجمہوریہ سے بھی ملاقات کریں گے، جن دیگر لیڈروں سے شاہ بھوٹان سے ملاقات طے ہے، ان میں نائب صدر حامد انصاری، ترقی پسند محاذ کی سربراہ سونیا گاندھی، وزیر خزانہ پی چدمبرم، وزیر خارجہ سلمان خورشید، وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے، لوک سبھا میں اپوزیشن کی لیڈر شسما سوراج اور مشیر قومی سلامتی شیوشنکر مینن شامل ہیں۔ گذشتہ سال بعض پٹرولیم مصنوعات پر بھوٹان کو دی جانے والی سبسیڈی روک دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس سے تنازعہ پیدا ہوا اور بھوٹان کے انتخابات میں سبسیڈی کا روکا جانا ایک انتخابی موضوع بنا۔ یہاں تک اس وقت کے وزیراعظم جگمے تھنلے کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بھوٹان میں عام انتخابات کے فوراً بعد خارجہ سکریٹری نے تھمپو کا دورہ کیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ بھوٹان تھا۔ وہ مشیر قومی سلامتی کے ساتھ بھوٹان گئے تھے اوروہاں انہوں نے جگمے تھلنے کے جانشین شیرین ٹابگے سے ملاقات کی۔

King of Bhutan arrives on 5-day official visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں