بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران تشدد - ہندوستان کا ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران تشدد - ہندوستان کا ردعمل

ہندوستان نے بنگلہ دیش میں کل ہوئے عام انتخابات کے دوران پیش آنے والے تشدد کے واقعات کو جمہوری عمل میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے وہاں امن و امان قائم رکھنے پر زوردیاہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے پڑوسی ملک میں ہوئے انتخابات پر سرکاری ردعمل میں کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات وہاں کی داخلی اور آئینی ضرورت ہے اور یہ وہاں کے عوام پر منحصر کرتا ہے کہ وہ اپنی آرزوں کی تکمیل اور اپنے مستقبل کے تعین کیلئے عوامی نمائندوں کا انتخاب کس طرح سے کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ تشدد کسی بھی طرح سے آگے بڑھنے کا راستہ نہیں ہوسکتا۔ جمہوری عمل کو فطری طریقے سے آگے بڑھایا جانا چاہئے۔ بنگلہ دیش میں کل ہوئے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ سخت حفاظتی بندوبست کے باوجود انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کے دوران پیش آنے والے تشدد میں کم ازکم 11افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ اس میں معمول سے کم پولنگ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ کی قیادت میں 18 پارٹیوں کے اتحاد نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ اس نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے ہی غیر سیاسی تنظیموں کی عارضی حکومت کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بند اور مظاہرے شروع کردئیے تھے۔ اس وقت سے لے کر پولنگ سے قبل تک تشدد کے واقعات میں 100سے زیادہ افراد مارے گئے۔

India condemns violence-marred Bangladesh elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں