فوج کے خصوصی اختیارات قانون کی برخاستگی - سیاسی جماعتوں کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

فوج کے خصوصی اختیارات قانون کی برخاستگی - سیاسی جماعتوں کا مطالبہ

فوج نے آج کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں فوج کے خصوصی اختیارات کے قانون کو برخاست کرنے کے بارے میں بات چیت قبل از وقت ہے جب کہ ریاست کی سیاسی جماعتوں نے اس قانون کی مخالفت تیز کردی ہے۔ شمالی کمان کے جو او سی۔ آئی این۔ سی۔ لیفٹنٹ جنرل سندیپ چچرا نے آج جموں کے اخنور پٹی میں ایک تقریب کے بعد کہاکہ اس مرحلہ پر فوج کے خصوصی اختیارات کا قانون ہٹانے کی باتیں قبل از وقت ہے اور ہمیں صورتحال مزید مستحکم ہونے کا انتظار کرنا چاہئے۔ آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کے ان ریمارکس کے حوالہ سے کہ جموں وکشمیر میں اس قانون کو برخاست نہیں کرنا چاہئے لیفٹنٹ جنرل چچرا نے کہاکہ آرمی چیف نے جو کچھ کہا ہے صحیح کہا ہے۔ میں نے آپ کو بتایا کہ امن قائم ہے لیکن دہشت گردی کا انفراسٹرکچر بھی مضبوط ہے۔ وہ ریاست میں داخلے اور ماحول کو مکدر کرنے کیلئے تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ان میں ایسا کرنے کی صلاحیت ہے۔ سری نگر میں اپوزیشن پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج ایک بیان میں فوج کے خصوصی اختیارات برقرار رکھنے سے متعلق آرمی چیف کے ریمارکس کی مخالفت کی اور کہاکہ یہ قانون اب کارآمد نہیں ہے اور ریاست بنیادی حقوق کی مکمل بحالی کیلئے تیار ہے۔ حکمراں نیشنل کانفرنس نے بھی کل کہا تھا کہ متنازعہ قانون اپنی اہمیت کھوچکا ہے اور اسے مرحلہ وار طورپر ختم کرنا چاہئے۔

JK Political parties demand to remove Armed Forces Special Powers Act

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں