راجستھان میں فرقہ وارانہ فساد - 3 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

راجستھان میں فرقہ وارانہ فساد - 3 ہلاک

راجستھان کے ضلع پرتاپ گڑھ کے کوٹاڈی ٹاون میں کل رات دیر گئے دو فرقوں کے درمیان شدید تصادم میں 3افرادہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد ٹاون میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ تشدد کا یہ واقعہ ایک قدیم تنازعہ کے سبب بھڑک اٹھا اور صدر بازار علاقہ میں ایک گروپ نے اچانک فائرنگ کردی جس کے بعد دوسرے گروپ نے فوری جوابی کارروائی کی۔ اس تصادم کم ازکم10مکانات کو جلادیاگیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ مہلوکین کی تعداد 3 اور زخمیوں کی تعداد 9 ہے۔ صورتحال کے سبب حکام کو رات دیر گئے مجبوراً کرفیو نافذ کردینا پڑا۔ ایک شخص برسر موقع فوت ہوا جبکہ دیگر 2افراد، اسپتال، میں زخموں نے جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے مزیدبتایاکہ اشتعال دلانے والے عناصر، کسی طرح فرار ہوگئے۔ دیگر زخمیوں کو ادے پور میڈیکل کالج ہسپتال سے رہوج کیاگیا ہے۔ گڑبڑ زدہ علاقوں میں تعیناتی کے لئے متصلہ اضلاع سے زائد پولیس فورس طلب کرلیا گیا ہے۔ بطور احتیاطی اقدام، قریبی مواضعات میں دفعہ144 کے تحت امتناعی احکام نافذ کردئیے گئے ہیں۔ ادے پور ہسپتال میں 6زخمی ہنوز زیر علاج ہیں۔

Communal clashes claim three lives in Rajasthan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں