کولکاتا علی پور زو - گلاس انکلوژرس کا اولین زو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

کولکاتا علی پور زو - گلاس انکلوژرس کا اولین زو

alipore-zoo-kolkata
علی پور زو نے جو ملک کا قدیم ترین زو ہے، جاریہ ماہ جنوری میں اپنے قیام کے 138 سال مکمل کرلئے۔ کولکتہ میں آ! بھی یہ سیاحوں کیلئے انتہائی پسندیدہ اور پرکشش سیاحتی مقام ہے۔ شہر کے تاریخی اثاثے کا ایک اہم حصہ سمجھے جانے والے زو کا افتتاح یکم جنوری1874ء کو عمل میں آیا تھا جو تقریباً46ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ ملک کا سب سے وسیع الرقبہ زو مانا جاتا ہے۔ مصروف شہر کے بیچوں بیچ زو ایک پرسکون مقام ہے جہاں جانور اور پرندے فطری ماحول میں رکھے گئے ہیں۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے حال ہی میں گلاس لگے ہوئے دو گلاس انگلوژر (شیشے لگے پنجرے) کا افتتاح کیا۔ جس کے سبب یہ ہندوستان کا پہلا زو ہے جہاں گلاس لگے پنجرے فراہم کئے گئے ہیں۔ ایک شیروں کیلئے ہے اور دوسرا پرندوں کیلئے ہے۔

Alipore zoo boasts of first glass facade in the country in its 138th yr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں