24/جنوری نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
عام آدمی پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ اس کی رکنیت 50لاکھ کے نشانہ کو چھورہی ہے۔ جبکہ اعداد و شمار دکھاتے ہیں کہ پارٹی کو جنوبی ریاستوں سے کم تائید حاصل ہورہی ہے۔ اس ہفتہ کے اوائل میں آپ کی جانب سے جاری کردہ ڈاٹا کے مطابق شمالی اور مغربی ہندوستان میں اس کی رکنیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ نئے رضاکار اس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں لیکن جنوبی ریاستوں میں ایسا رجحان نہیں پا یا جاتا ہے۔ ٹاملناڈو میں دو لاکھ ارکان نے آپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جبکہ کیرلا میں صرف 59000ارکان شامل ہوئے ہیں جس میں سے 49000ارکان نے پارٹی میں شمولیت کے لئے آن لائن کے ذریعہ اپنا نام درج رجسٹر کروایا ہے۔ کیرلا میں صرف 40000افراد عام آدمی پارٹی کے رکن بنے ہیں۔ کر ناٹک میں ہائی ٹیک سٹی بنگلور سے عوام کے ایک گوشہ کی جانب سے اس کی تائید کی جارہی ہے۔ جہاں اس کو بہت زیادہ توقعات تھیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جنوب میں سیما آندھرا اور تلنگانہ علاقوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے آندھر ا پردیش میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے سے قاصر رہی ۔ پارٹی نے کہا کہ اتر پردیش میں سب سے زیادہ ارکان پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جس کے بعد دہلی، مہار اشٹرا، مدھیہ پردیش اور ہریانہ کا نمبر ہے ۔ اتر پردیش میں 7.35لاکھ ارکان پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔ دہلی میں 3.6لاکھ ، مہار اشٹرا میں 3.43لاکھ افراد پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ گجرات میں زائد از 2.8لاکھ افراد پارٹی میں شامل ہوئے ۔ اتر کھنڈ میں 1.36لاکھ افراد اور بہار میں 1.21افراد پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ پارٹی نے یہ دعوی کیا ۔ آپ نے اس کے ارکان کی تعداد کو ایک کروڑ تک پہنچانے کے مقصد کے ساتھ ، میں عام آدمی، سے موسومہ اس کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا تھا۔ یہ مہم 26جنوری کو اختتام پذیر ہورہی ہے۔ سینئر پارٹی لیڈر اور سیاسی امور کمیٹی کے رکن گوپال رائے نے جو رکنیت سازی مہم کی قیادت بھی کررہے تھے۔ یہ بات کہی۔AAP membership crosses 50 lakh, limited support from south
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں